03:27 pm
نوکیاکانیافون پیش کردیاگیا،اس طرح کافون کمپنی نے پہلی بارتیارکیا

نوکیاکانیافون پیش کردیاگیا،اس طرح کافون کمپنی نے پہلی بارتیارکیا

03:27 pm

نوکیا نے اپنا پہلا پنچ ہول سیلفی کیمرے والا فون ایکس 71 متعارف کرادیا ہے۔نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے تائیوان میں اس نئے ڈسپلے ڈیزائن والے فون کو متعارف کرایا۔یہ ڈیزائن سب سے پہلے سام سنگ گلیکسی اے 8 میں نظر آیا جس کے بعد ہواوے نے اس جیسے فونز متعارف کرائے اور اب نوکیا بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔نوکیا ایکس 71 میں 6.39 انچ پیور ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 19:3:9 ایسپیکٹ ریشو ہے۔اس کے بائیں کونے پر سیلفی کیمرے کے لیے پنچ ہول دیا گیا ہے
اور یہ 16 میگا پکسل کیمرا ہے اور کمپنی کے دعویٰ ہے کہ ڈیوائس کے فرنٹ پر 93 فیصد حصے پر اسکرین دی گئی ہے۔نوکیا ایکس 71 میں اوکٹا کور اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اینڈرائیڈ 9 پای آپریٹنگ سسٹم، 3500 ایم اے ایچ بیٹری اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔اس کے بیک پر زئیسس برانڈز 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔ان میں سے پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جس کے بعد 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ سنسر دیا گیا ہے۔یہ فون اگلے ہفتے تائیوان میں صارفین کو 11 ہزار 900 تائیوانی ڈالرز (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، تاہم اس کی پاکستان آمد کب تک ہوگی، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔تاہم یہ فون دیگر ممالک میں نوکیا 8.1 کے نام سے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں