08:15 am
سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینے کے وہ فوائد جو شاید آپ کو معلوم نہیں

سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینے کے وہ فوائد جو شاید آپ کو معلوم نہیں

08:15 am

لاہور (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کی جانب سے اس بات کی تصدیق تو ہو چکی ہے کہ نہارمنہ نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے کافی مفید ہے اور اگر اس عمل کو اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جائے تو کئی متعدد امراض سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے
لیکن آج یہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے کہ سونے سے پہلے نیم گرم پانی پینا آپ کی صحت کے لیے فائد مند ہے۔بے چینی اور ڈپریشن کامؤثر علاج:مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سے قبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے (جسے عام طور پر ڈی ہائڈریشن کہتے ہیں)۔ اس کی وجہ سے بے چینی اور ڈپریشن بڑھ جاتا ہے اور سونے میں بھی بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اگر رات سونے سے قبل نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف آپ کے جسم سے پانی کی کمی دور ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پر±سکون نیند بھی آئے گی۔خون کا بہاؤ بہتر بنائے:نیم گرم پانی جسم میں موجود مختلف قسم کے جراثیم اور زہریلے مواد کو ختم کرکے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے جس سے جسم کا اندرونی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔نظام ہاضمہ میں بہتری:نیم گرم پانی نظام ِہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم کی رفتارکو بڑھا دیتا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پانی نظام میں پھنسے ہوئے ذرات کو بھی جسم سے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دراصل یہ حقیقت ہے کہ رات کے وقت نظام ہاضمہ کمزور پڑ جاتا ہے لیکن نیم گرم پانی کے استعمال سے ہاضمے کا عمل بڑھ جاتا ہے۔جسمانی وزن میں کمی:ماہرین کا کہناہے کہ رات کے وقت نیم گرم پانی پینے سے نہ صرف کھانے کو ٹکروں میں توڑ دیتا ہے بلکہ نظام ہاضمہ بھی صحیح سے کام کرتا ہے جس سے ممکنہ طور پرجسمانی وزن میں کمی ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں