08:49 am
دن میں 8گلاس پانی پیناضروری برسوں پرانی اس بات پرحقیقت کھل کرسامنے آگئی

دن میں 8گلاس پانی پیناضروری برسوں پرانی اس بات پرحقیقت کھل کرسامنے آگئی

08:49 am

اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیوں کہ اگر ہم بہتر کھائیں گے تو تب ہی بہتر زندگی گزار سکیں گے، لیکن گزرتے وقت کے ساتھ غذا سے متعلق ایسی بہت سی باتیں سامنے آئیں، جن پر لوگوں نے آنکھیں بند کرکے یقین کرلیا۔جیسے کہ ذیابطیس کے مریض شوگر فری مٹھائی یا مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں یا شوگر فری یا ڈائیٹ مشروبات صحت کے لیے بے حد مضر ہیں۔یہاں ایسی چند غذاؤں سے متعلق توہمات بیان کیے جارہے ہیں، جن پر لوگ عرصے سے بھروسہ کرتے آرہے ہیں تاہم ان کی کوئی حقیقت نہیں۔جسم کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے،
لیکن اس کے لیے دن میں 8 گلاس پانی پینا ضروری نہیں، کیوں کہ جسم کو پانی چائے، پھل اور سبزیوں جیسی دیگر اشیاء سے ملتا رہتا ہے، البتہ پانی پینا بے حد ضروری ہے، لیکن ہر کسی کے لیے 8 گلاس ضروری نہیں، بس پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔فیٹ فری کھانا، یہ الفاظ کئی اشیاء پر درج ہوتے ہیں، جنہیں وہ لوگ خریدتے ہیں جو اپنا وزن کم کرناچاہتے ہیں، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری بہتر صحت کے لیے چکنائی یعنی فیٹ بےحد ضروری ہے، کیوں کہ ہمارا جسم بہت سے وٹامنز کا استعمال اُس وقت تک نہیں کرسکتا، جب تک کہ فیٹس اس میں ان کی مدد نہ کریں۔ایسا کتنی بار سُننے کو ملتا ہے کہ شام 6 بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھانا چاہیے، کیوں کہ یہ وزن بڑھنے کا باعث بنتا ہے، لیکن دراصل اس بات میں کوئی حقیقت نہیں، یہ صرف ایک وہم ہے، ہمارے جسم کو نہیں معلوم کہ اس وقت کیا وقت ہورہا ہے، البتہ رات کو پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے اس لیے منع کیا جاتا ہے کیوں کہ سوتے وقت کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے، البتہ کچھ بھی کھائے بغیر سونا ٹھیک نہیں۔

تازہ ترین خبریں