03:49 pm
اگر آپ یہ ڈرنک پینے لگے ہیں تو رک جائیں

اگر آپ یہ ڈرنک پینے لگے ہیں تو رک جائیں

03:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انرجی ڈرنکس کے روز بروز بڑھتے استعمال نے دل کی بیماریوں میں اضافہ کر دیا۔سائنسدانوں نے انتباہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف کولڈ ڈرنکس برانڈ کے استعمال کے بعد اب انرجی ڈرنکس کی نئی سوغات نے دل کی بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔عام عوام کو شاید پتہ نہیں کہ جب انرجی ڈرنکس میں موجود میٹھے کی بھاری مقدار کیفین نامی کیمیکل سے ملتی ہے
تو دل کی صحت پر اس کے نہایت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کیفین دیگر کولا مشروبات میں بھی پایا جاتا ہے لیکن انرجی ڈرنکس میں اس کی مقدار نہ صرف خصوصی طور پر بڑھائی جاتی ہے بلکہ زیادہ میٹھے کے ساتھ ملکریہ اتنا خطرناک ہو جاتا ہے کہ محض چند گھنٹوں میں ہی دل کی دھڑکن کو بے ترتیب اور بلڈ پریشر میں غیر معمولی اضافہ کردیتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انرجی ڈرنکس کے انسانی صحت پر اثرات سے متعلق حالیہ تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب ایک لیٹرانرجی ڈرنک پر تجربات کئے تو انہیں معلوم ہوا کہ اس میں میٹھے کی مقدار 108گرام تھی، جو کہ اوسطاً 27 کھانے کے چمچ کے برابر ہے، جبکہ اس میں کیفین کی مقدار 320 ملی گرام پائی گئی۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر کیفین کی اتنی مقدار والا مشروب میٹھے کے بغیر پیا جائے تو اس کے اثرات زیادہ نقصان دہ نہیں ہوتے لیکن اسی مقدار کی کیفین کے ساتھ میٹھے سے بھرپور مشروب پینے سے نقصان بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں