09:34 am
ا نڈوں کے چھلکے پھینکنے سے پہلے ایک بار یہ ضرور پڑھ لیں

ا نڈوں کے چھلکے پھینکنے سے پہلے ایک بار یہ ضرور پڑھ لیں

09:34 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انڈے انسانی صحت کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں،یہ انسانی جسم میں کیلشیئم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کے بہت سے طبی فوائد ہوتے ہیں جن کے باعث ڈاکٹرز لوگوں کو اپنی غذا میں انڈ ے شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں. بعض اوقات انڈے استعمال کرکے ان کے چھلکوں کو پھینک دیا جاتا ہے ،لیکن انڈوں کے چھلکے بھی بے حد کارآمد ہوتے ہیں انہیں پھینکنے سے پہلے ایک بار یہ پڑھ لیں
یقیناً آپ انڈے کے چھلکوں کو ضائع کرنا چھوڑ دیں گے۔٭انڈے کے چھلکوں کو خشک کرکے اس کا پاؤڈر بنالیں اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی لے کراس میں پاؤڈر ڈالیں اور مکس کریں،یہ پیسٹ ان خواتین کیلئے بے حد فائدے مند ہے جو اپنے چہرے کی جلد کو ٹائٹ کرنا چاہتی ہیں. ٭انڈوں کے چھلکوں کو ایک چھوٹی شیشی میں ڈالیں ساتھ میں سیب کا سرکہ ڈالیں اور کچھ دنوں کیلئے رکھ دیں ،یہ مکسچر جسم کے مختلف حصوں جیسے ہاتھوں وغیرہ پر ہونے والی خارش کیلئے بے حد مفید ہے. ٭انڈے کے چھلکے کیلشیئم اور دوسرے منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں،انہیں توڑ کر باریک کرلیں اورکھاد کی نچلی سطح پر چھڑک دیں یہ عمل دو ہفتو ں میں ایک بار ضرور دوہرائیں. ٭انڈے کے چھلکے صفائی کرنے میں بھی بےحد کام آتے ہیں اگر آپ کے کچن کی نالی بند ہوگئی ہے تو انڈے کے چھلکوں کو توڑ کر ڈالیں اوپر سے گرم پانی ڈال دیں یہ طریقہ نالی کی صفائی کرنے کیلئے بےحد موثر ہے. ٭چاک بنائیں پانچ عدد انڈوں کے خالی چھلکے لے کر باریک پیس لیں ،ایک چائے کا چمچ آٹا لیں،ایک چائے کا چمچ تیز گرم پانی لیں اور تھوڑا سا کھانے میں استعمال کرنے والا رنگ ڈالیں ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور صابن بنانے والے مولڈ میں اس پیسٹ کو ڈال دیں 3 دن تک سکھانے کیلئے رکھ دیں آپ کی خود سے بنائی ہوئی چاک تیار ہے۔

تازہ ترین خبریں