09:53 am
موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری! وزن کم کرنے کا آسان ترین طریقہ سامنےآگیا

موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری! وزن کم کرنے کا آسان ترین طریقہ سامنےآگیا

09:53 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے کو کم کرنا اگرچہ دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے لیکن اب ماہرین نے ایک ایسا آسان اور سادہ ترین طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے محض 2ماہ میں آپ 6کلوگرام سے زائد وزن کم کر سکتے ہیں اور اس میں آپ کو کھانا کھاتے ہوئے کیلوریز گننے کی بھی چنداں ضرورت نہیں ہو گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وزن گھٹانے کے اس طریقے کو آپ تین حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
پہلا واک کرنا، دوسراکچھ ورزش کرنا اور تیسرا مقدار سے صرفِ نظربرتتے ہوئے معیاری خوراک استعمال کرنا۔اس طریقے میں سب سے پہلے آپ کو اپنی خوراک پر توجہ دینی ہو گی۔ آپ یہ مت دیکھیں کہ آپ کتنی کیلوریز کا حامل کھانا کھا رہے ہیں، صرف یہ احتیاط کریں کہ آپ جو کھا رہے ہیں وہ معیاری اور صحت مندانہ کھانا ہے۔ بازاری کھانے، جنک اور فاسٹ فوڈ، کیک پیسٹری، بسکٹ اور پروسیسڈ گوشت وغیرہ سے اجتناب برتیں اور اپنی خوراک میں تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ شامل کریں۔دوسرے نمبر پر روزانہ باقاعدگی سے واک کرنا شروع کر دیں۔ اس طریقے میں آپ کو روزانہ کم از کم 10ہزار قدم چلنا ہو گا۔گندا بستر صحت کے لاتعداد مسائل کا سبب بنتا ہے، اسے صاف کرنا چاہتے ہیں تو لمبے چکروں میں پڑنے کی بجائے بس تھوڑی سی یہ قدرتی چیز اس پر چھڑک دیں اور۔۔۔تیسرے نمبر پر آپ کو ہفتے میں محض 30منٹ کے لیے کچھ مخصوص ورزش کرنی ہو گی۔ سب سے پہلے وارم اپ ہونے کے لیے 30سیکنڈ تک جاگنگ کریں۔ پھر اس حالت میں کھڑے ہو جائیں کہ آپ کے پیر کندھوں کی چوڑائی کے برابر کھلے ہوئے ہوں اور ہاتھ سیدھے جسم کے ساتھ نارمل انداز میں ہوں۔ اپنی کمر کو بالکل سیدھا رکھیں۔ پھر جسم کو اسی حالت میں رکھتے ہوئے نیچے بیٹھیں جیسے کرسی پر بیٹھ رہے ہوں۔ اس پوزیشن میں آپ کی رانیں زمین یا فرش کے متوازی ہونی چاہئیں اور گھٹنے پیروں کے انگوٹھوں سے زیادہ آگے نہیں نکلنے چاہئیں۔اب دوبارہ آہستہ آہستہ کھڑے ہو جائیں اور اس ورزش کو دہرائیے۔

تازہ ترین خبریں