05:26 pm
فیس بک  کا   اپنی ’’ لیبرا ‘‘ کے نام سے کریپٹو کرنسی شروع کرنے کا اعلان

فیس بک کا اپنی ’’ لیبرا ‘‘ کے نام سے کریپٹو کرنسی شروع کرنے کا اعلان

05:26 pm

سان فرانسسکو ( آن لائن )فیس بک نے منگل کے روز اپنی ’’ لیبرا ‘‘ کے نام سے کریپٹو کرنسی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کا مقصد سمارٹ ڈیوائسس کے ذریعے کم قیمت عالمی ادائیگیوں کے نظام کو دستیاب بنانا ہے ۔ لیبرا کو ’’نئی گلوبل کرنسی ‘‘ سے تعبیر کیاجارہا ہے اور اس کا آغاز آئندہ سال سے ہونے جارہا ہے
جسے مالیاتی سروسز اور آن لائن تجارت میں غیر منافع بخش اور کمپنیوں سمیت پچیس کے قریب شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے ۔نئی کرنسی کو ریئیل ایسٹس کی حمایت حاصل ہوگی اور یہ باضابطہ کرنسی ہوگی ۔ منگل کے روز ہونے والے اعلان کے مطابق یہ فیس بک کے اپنے ڈیجیٹل وائلٹ کیلبرا اور دیگر سروسز کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبریں