11:34 am
عوام میں بےحد مقبول گوگل کروم میں عوام کیلئے 2نئے شاندار فیچر شامل ، خصوصیات جانیں

عوام میں بےحد مقبول گوگل کروم میں عوام کیلئے 2نئے شاندار فیچر شامل ، خصوصیات جانیں

11:34 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) انٹر نیٹ برائوزنگ میں استعمال ہونے والے عوام میں بے حد مقبول گوگل کروم میں عوام کیلئے 2نئے سیکیورٹی فیچرز شامل کر دیئے گئے ۔ یہ دو نئے سیکیورٹی فیچرز میں سے ایک مشکوک ویب سائٹس کو خبردار کرنے کے لیے ہے اور دوسرا مشکوک ویب سائٹس کو رپورٹ کرنا ہے۔ اس فیچر کا نام گوگل سیف براوزنگ ہے جو کروم، اینڈرائڈ ، جی میل اور دوسری سروسز میں شامل کیا گیا ہے،
اس سے صارفین مشکوک ویب سائٹس کو کھولنے سے محتاط رہیں گے۔فیچر میں کیریکٹر سبسٹی ٹیوشن ڈیٹیکٹر موجود ہے، مشکوک ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کو بیوقوف بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ آپ جو ویب سائٹ کلک کرنے جارہے ہوتے ہیں اسی سے ملتی جلتی ویب سائٹس کلک ہو جاتی ہیں۔ کروم پراڈکٹ مینیجر ایملی شیتھر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر گوگل براوزر کے75 ورژن میں ہے جو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔دوسرا فیچر گوگل کروم ایکسٹیشن ہے جسے سسپیشیئس سائٹ رپورٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایکسٹینشن سے آپ فوری طور گوگل کو نقصان پہچانے والی ویب سائٹس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں