02:39 pm
واٹس ایپ میں اب یہ کام کرنےو الے جیل جائیں گے جبکہ 50ہزار جرمانہ بھی ہوگا

واٹس ایپ میں اب یہ کام کرنےو الے جیل جائیں گے جبکہ 50ہزار جرمانہ بھی ہوگا

02:39 pm

اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک ) واٹس ایپ ایڈمن ہو جائیں ہوشیار کیونکہ بڑھتی ہوئی فحاشی کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب ہر ایڈمن اپنے واٹس ایپ کا خود ذمہ دار ہو گا۔ایف آئی اے کے فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان کے تمام اضلاع میں پانچ پانچ ٹیمیں تشکیل دی دے گئی ہیں۔تمام واٹس ایپ گروپس کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
اور فحش گروپ اور لنک بھیجنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جب کہ اسے 50ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایک سال قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔۔ واضح رہے کہ معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کو دنیا بھر میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے ، وائس کال اور ویڈیو کال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ واٹس ایپ کا غلط استعمال کرتے ہیں۔واٹس ایپ پر کئی فحش گروپ ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا تھا تاہم حکومت نے اب اس حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جو واٹس ایپ پر فحاشی پھیلانے کے مرتکب پائے جائیں گے۔اس صورت میں انہیں ایک سال قید کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی دینا پڑ سکتا ہے۔جب کہ دوسری جانب معروف میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے فنگر پرنٹ اسکینر متعارف کروانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جس کے بعد کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی واٹس ایپ ایپلی کیشن کھول سکے گا اور نہ ہی واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکے گا ۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ 2.19.3 ورژن میں متعارف کروانے پر کام شروع کیا جا رہا ہے، اس سے قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا جو تاحال ڈیویلپمنٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ جس کے بعد اب واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر Authentication فیچر لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو اینڈرائیڈ موبائل فونز میں دستیاب ہو گا۔

تازہ ترین خبریں