02:15 pm
بیلجین بار نے اپنے گلاس چوری ہونے سے بچانے کے لیے گاہکوں کے جوتے بطور ضمانت رکھنا شروع کر دئیے

بیلجین بار نے اپنے گلاس چوری ہونے سے بچانے کے لیے گاہکوں کے جوتے بطور ضمانت رکھنا شروع کر دئیے

02:15 pm

بیلجیم کے ایک بار میں گلاسوں کی چوری اتنی زیادہ بڑھی کہ اب ایک  بار کے مالک نے انوکھے طریقے سے اس چوری کو روکنے کی کوشش کی ہے۔گلاسوں کو چوری ہونے سے بچانے کے  لیے گینت  میں واقع ایک بار نے  گاہکوں سے ضمانت کے طور پر اُن کا ایک جوتا طلب کرنا شروع کر دیا ہے۔بیلجیم میں آنے والے سیاح اس ملک  کی مقبول بیئر ضرور پیتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ سیاحوں میں ایک عادت پختہ ہو گئی ہے  کہ وہ بیئر پینے کے بعد یادگار کے طور پر بیئر کا گلاس بھی ساتھ لےجاتے ہیں۔
 
بروج میں واقع دی بیئر وال کے مالک فلپ مائس کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال کے عرصے میں اُن کے 4 ہزار گلاس چوری ہوئے، یہ تمام گلاس کافی قیمتی تھے۔ان گلاسوں میں سے بہت سوں پر ہاتھ سے ڈیزائننگ کی گئی تھی۔ انہیں صرف اس بیئر بار کےلیے بنایا گیا تھا۔ بیئر کے ایک گلاس کی قیمت 50 یورو یا 55 ڈالر تک ہوتی ہے۔ایسے میں ہزاروں گلاسوں کا چوری ہونا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ اسی وجہ سے فلپ نے دوسری بارز کے مالکان سے ساتھ مل کی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ پچھلے سال فلپ نے 5000 ڈالر خرچ کر کے ایک الارم سسٹم متعارف کرایا ۔ کسی بھی سیاح کے گلاس کے ساتھ باہر جانے پر یہ الارم سسٹم مطلع کرتا ہے ۔ اس الارم سسٹم کی وجہ سے 80 فیصد افراد گلاس چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ 20 فیصد افراد ایسے تھے، جو کسی نہ کسی طرح گلاس باہر لےہی جاتے تھے۔ دوسرے لوگوں نے کچھ سستے حفاظتی اقدامات کیے۔ گینت کی ایک بار کے مالک گیریٹ نے بیئر پینے والوں سے ضمانت کے طور پر ایک جوتا طلب کرنا شروع کر دیا۔یہ جوتے ایک خصوصی ٹوکری میں رکھ کر چھت سے لٹکائے جاتے ہیں۔جوتوں کے مالک کی واپسی پر انہیں ان کے جوتے واپس کر دئیے جاتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ طریقہ بھی چوروں کو روکنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ بعض سیاح گلاس کو بطور یادگار ساتھ لے جانے کےلیے ننگے پاؤں ہی باہر چلے جاتےہیں۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان