07:26 pm
سر درد کیلئے ہر پاکستانی ہی اسپرین استعمال کر تاہوگا مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا سب سے بڑا نقصان کیا ہے ، جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں دردِ سر کی سب سے عام دوا ’’اسپرین‘‘ موجود نہ ہو۔ کئی گھرانوں میں اسپرین روزانہ ’’بس ایسے ہی‘‘ کھائی جاتی ہے۔ لیکن ایک حالیہ اور وسیع مطالعے کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسپرین کا بلاضرورت استعمال فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اس مطالعے کی بنیاد پر امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) اور امریکن کالج آف کارڈیالوجی (اے سی سی) نے بھی اپنی ہیلتھ گائیڈ لائنز میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی شخص جو دل کا مریض نہ ہو، اسے اسپرین صرف اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنی چاہیے۔
علاوہ ازیں، وہ لوگ جنہیں دل کی کوئی بیماری لاحق ہو لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں جریانِ خون (bleeding) کا خطرہ بھی ہو، انہیں اسپرین کے استعمال میں خصوصی احتیاط برتنی چاہیے اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی اسپرین کی خوراک لینی چاہیے۔ مزید تفصیلات کے مطابق، دل کے وہ مریض جو 40 سال سے کم عمر ہیں – اور 70 سال سے زائد عمر کے وہ بزرگ بھی جنہیں دل کی کوئی بیماری لاحق نہیں – ان سب کو چاہیے کہ صرف ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ہی اسپرین استعمال کریں۔ واضح رہے کہ ماضی میں کیے گئے مختلف مطالعات میں اسپرین کے اتنے زیادہ فوائد سامنے آچکے ہیں کہ یہ ہر گھر میں موجود ’’لازمی دواؤں‘‘ میں شامل ہوچکی ہے۔ البتہ گزشتہ چند سال سے اسپرین لینے والے افراد میں صحت کے مسائل سامنے آنے لگے تھے جن کے بعد نئے سرے سے تحقیق کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ تازہ تحقیق بوسٹن کے ہارورڈ میڈیکل اسکول اور بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے جبکہ اس کے نتائج ’’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘‘ نامی ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے  وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

 اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل  نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

 پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

 خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی