08:12 pm
فیس بک نے ہراسمنٹ سے نمٹنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا

فیس بک نے ہراسمنٹ سے نمٹنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا

08:12 pm

کراچی (این این آئی)فیس بک نے آن لائن ہراسمنٹ کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے موثر آگہی کے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں فیس بک کی جانب سے اپنے صارفین کو آن لائن ہراسمنٹ سے نمٹنے کے لئے ضرورت کے مطابق مختلف ٹپس اور مواد کی آسانی سے مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر کوئی آپ کو ناپسند ہے، یا اسکے آن لائن ہونے پر آپ اداس یا دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں تو پھر اپنے کسی قریبی شخص بتانا ضروری ہے۔ اس سے آپ کو اپنا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ڈرایا جارہا ہے
تو پھر فیس بک کا بلنگ پری ونشن حب (Bullying Prevention Hub) آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ آن لائن ہراسمنٹ مختلف اقسام کی ہوتی ہے، اس کے بہت سے نام ہیں جیسے سائبر بلنگ، ٹرالنگ، فلیمنگ، آؤٹنگ یا جعلی شناخت وغیرہ۔ ہراسمنٹ براہ راست ٹیکسٹ میسج، ای میلز یا پرائیویٹ میسجز، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلے عام ہوسکتی ہے جہاں کوئی نامناسب پوسٹ یا تصویر کسی کے شیئر کرنے کے باعث آپ کی شرم ساری یا آپ کے لئے تکلیف کا باعث ہوسکتی ہے۔ ان سب باتوں کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنی اور اپنی آن لائن معلومات کے لئے اضافی خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ آپ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو آن لائن تکلیف نہ پہنچے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں اچھے دوستوں کو رکھیں اور اپنی فرینڈ لسٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ وہ اپنے دوستوں میں اپنے ذاتی مواد کے ساتھ پرسکون رہیں۔ جیسے جیسے آپکی فرینڈ لسٹ بڑھتی ہے تو آپ کو اپنی پرائیویسی سیٹنگز کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ آپ معلومات کو پرائیویٹ رکھ سکیں تاکہ لوگ آپ کے بارے میں بدستور اچھے طرز عمل جاری رکھیں۔ فیس بک کے پریس نوٹ کے مطابق یہاں موجود لنک ( https://www.facebook.com/safety/youth/facebook-basics/safety میں کچھ طریقے ہیں جن کو مدنظر رکھ کر آپ فیس بک پر چیزیں احتیاط سے شیئر کرسکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کریں جنہیں آپ جانتے ہوں، احتیاط سے اس شخص کا جائزہ لیں جو آپ کی دہلیز پر دستک دیتا ہے اور ایسے شخص کو ان فرینڈ کریں جو آپ کو ناپسندیدہ لگتا ہے۔ بعض اوقات اپنی ذاتی معلومات مخفی رکھنا ضروری ہوتا ہے جیسے آپ کا ایڈریس یا پھر ایسے مقام کا تفصیلی طور پر ذکر ہو جہاں آپ لطف اندوز ہورہے ہیں تو پھر ایسی معلومات کو مخفی رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی اصول کا اطلاق آپ کے دوستوں پر بھی ہوتا ہے۔ فیس بک سختی سے اپنے صارفین کو اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اپنا پاس ورڈ شیئر نہ کریں، چاہے وہ آپ کا بچپن کا دوست ہی کیوں نہ ہو۔ اس کا کبھی فائدہ نہیں ہوتا۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ فیس بک کبھی بھی کسی میسج یا ای میل کے ذریعے آپ سے پاس ورڈ نہیں مانگتا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کو تجویز دیتا ہے کہ اگر وہ اس پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں تو کچھ وقفہ لے لیں۔ فیس بک اپنے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیتا ہے کہ فیس بک پر پوسٹ ڈالنے سے قبل اس کا جائزہ لیں کہ کہیں اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس یا کسی کی ساکھ خراب تو نہیں ہورہی۔ فیس بک اپنے صارفین کو اس بات کا بھی مشورہ دیتا ہے کہ جب کبھی آپ کے کمنٹس کے ذریعے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے تو ان سے معافی مانگ کر معاملہ حل کرلیں۔

تازہ ترین خبریں

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے  پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

 کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے  پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری