07:46 am
فیس بک نے آن لائن ہراسمنٹ کو کنٹرول کرنے کے طریقے متعارف کرادیئے،صارفین اب اپنی معلومات پرائیویٹ رکھ سکیں گے،تفصیلات جاری

فیس بک نے آن لائن ہراسمنٹ کو کنٹرول کرنے کے طریقے متعارف کرادیئے،صارفین اب اپنی معلومات پرائیویٹ رکھ سکیں گے،تفصیلات جاری

07:46 am

کراچی (این این آئی)فیس بک نے آن لائن ہراسمنٹ کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے موثر آگہی کے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں فیس بک کی جانب سے اپنے صارفین کو آن لائن ہراسمنٹ سے نمٹنے کے لئے ضرورت کے مطابق مختلف ٹپس اور مواد کی آسانی سے مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اگر کوئی آپ کو ناپسند ہے، یا اسکے آن لائن ہونے پر آپ اداس یا دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں تو پھر اپنے کسی قریبی شخص بتانا ضروری ہے۔ اس سے آپ کو اپنا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ
 
سمجھتے ہیں کہ آپ کو ڈرایا جارہا ہے تو پھر فیس بک کا بلنگ پری ونشن حب (Bullying Prevention Hub) آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔ آن لائن ہراسمنٹ مختلف اقسام کی ہوتی ہے، اس کے بہت سے نام ہیں جیسے سائبر بلنگ، ٹرالنگ، فلیمنگ، آؤٹنگ یا جعلی شناخت وغیرہ۔ ہراسمنٹ براہ راست ٹیکسٹ میسج، ای میلز یا پرائیویٹ میسجز، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلے عام ہوسکتی ہے جہاں کوئی نامناسب پوسٹ یا تصویر کسی کے شیئر کرنے کے باعث آپ کی شرم ساری یا آپ کے لئے تکلیف کا باعث ہوسکتی ہے۔ ان سب باتوں کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنی اور اپنی آن لائن معلومات کے لئے اضافی خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ آپ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کی وجہ سے کسی دوسرے شخص کو آن لائن تکلیف نہ پہنچے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں اچھے دوستوں کو رکھیں اور اپنی فرینڈ لسٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ وہ اپنے دوستوں میں اپنے ذاتی مواد کے ساتھ پرسکون رہیں۔ جیسے جیسے آپکی فرینڈ لسٹ بڑھتی ہے تو آپ کو اپنی پرائیویسی سیٹنگز کا جائزہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ آپ معلومات کو پرائیویٹ رکھ سکیں تاکہ لوگ آپ کے بارے میں بدستور اچھے طرز عمل جاری رکھیں۔ فیس بک کے پریس نوٹ کے مطابق یہاں موجود لنک (

تازہ ترین خبریں