11:00 am
مکہ مکرمہ کے میڈیکل سٹی میں ایک ماہ کے دوران عازمین حج کے امراض قلب کے 163 آپریشن

مکہ مکرمہ کے میڈیکل سٹی میں ایک ماہ کے دوران عازمین حج کے امراض قلب کے 163 آپریشن

11:00 am

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں واقع کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی نے یکم ذوالقعدہ سے اب تک حجاز مقدس پہنچنے والے عازمین حج میں سے 163 افراد کی اوپن ہارٹ سرجری انجام دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی انتظامیہ نے بتایاکہ سینٹر کے امراض قلب کے مرکز نے مشینوں اور افرادی قوت کے لحاظ سے اپنی گنجائش میں اضافہ کیا ہے تا کہ حجاج کرام کی خدمت سہولت کے ساتھ انجام دی جا سکے۔کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی چوبیس گھنٹے مریضوں کے لیے اعلی ترین معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اس سلسلے
 
میں علاج کے جدید ترین نظام اور اعلی اہلیت اور مہارت کی حامل افرادی قوت کا سہارا لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں