02:03 am
کھانوں سے متعلق ایسی کہاوت جس میں نہیں کوئی صداقت

کھانوں سے متعلق ایسی کہاوت جس میں نہیں کوئی صداقت

02:03 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہم ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ غذائیت سے بھرپور کھانا، آپ کو صحت مند رکھتا ہے.اسی لیے اکثر بزرگ لوگ کہتے ہیں کہ جلدی کھانا کھا لینے سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور اس بات میں کوئی شک بھی نہیں ہے کہ جلدی کھانا کھا لیناصحت کے لیے بے حد مفید ہے۔آج ہم آپ کو صحت کے حوالے سے چند ایسی متس (myths) بتائیں گے جو کہ آپ یقینا ساری زندگی سنتے آئے ہونگے .یہ تمام متس حقیقتاً سچ ہیںجو آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں. ٭ چھ بجے کے بعد کچھ بھی کھانا، مضر صحت ہے یہ بات اکثر بزرگ افراد کہتے نظر آتے ہیں کہ رات کا کھانا سونے سے تین گھنٹے پہلے کھا لینا چاہیئے. اس بات کی ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کردی ہے
کہ رات کا کھانا ہلکا اور سونے سے تین گھنٹے قبل ہی کھا لینا چاہیئے،کیونکہ اس عمل سے آپ کا میٹابولیزم بالکل صحیح کام کرتا ہے . ٭ چکنائی نقصان نہیں پہنچاتی اکثر سننے میں آیا ہے کہ چکنائی صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی ، لیکن یہ بات غلط ہے.ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ کھانے میں کم مقدار میں موجود چکنائی کھانا ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.چکنائی میں موجود وٹامن اے اور ای کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں.اگر آپ کھانے میں چکنائی استعمال نہیں کرتے تو اس سے آپ کی جلد اور جگر متاثر ہوتے ہیں.گڈ فیٹس آپ کے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہیں، لہذا ان کو اپنے کھانے میں ضرور شامل کریں. ٭اسنیکس ضرور کھائیں اگر آپ کو کام کے دوران بھوک لگتی ہے تو آپ اس دوران اسنیکس لے لیا کریں. اسنیکس زیادہ تعداد میں نہیں بلکہ بیلنس کرکے لینے سے آپ کی صحت پر اچھا اثر مرتب ہوتا ہے.کام کے دوران آپ ڈرائی فروٹ، پھل اورسونف وغیرہ کا استعمال کرسکتے ہیں. ٭ کاربوہائیڈریٹ نقصان دہ نہیں کاربوہائیڈریٹ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے ہیں. خاص طور پر چینی، چاکلیٹ ، ہنی جام، ڈبل روٹی ، آلو اور مشروبات میں موجود کاربوہائیڈریٹ زیادہ موجود ہوتے ہیں.ان کاربوہائیڈریٹ کے بجائے آپ بینز، بیریز، سبزیوں اور ہری سبزیوں میں موجود کاربوہائیڈریٹ کا استعمال کریں. ٭ غذائی اجزاءکو ہرگز کھانے سے نہ نکالیں اکثر لوگ ڈائٹنگ کرنے کے لیے اپنے کھانے سے غذائی اجزاءکو نکال دیتے ہیں، جوکہ آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں ہے. آپ ڈائٹنگ ضرور کریں لیکن اس میں سے غذائی اجزاءکو مائنس بالکل نہیں کریں. ٭ براؤن اور وائٹ بریڈ میںیکساں غذائیت موجود ہوتی ہیں بعض لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ براؤن بریڈ وائٹ بریڈ سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے. لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے، کیونکہ دونوں ہی بریڈز میں ایک ہی طرح کی غذائیت ہوتی ہے اور ایسا با لکل بھی نہیں ہے کہ براؤن بریڈ وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے. ٭جوس نہیں، پھل کھائیں اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جوس پی لینے سے پھل کھانے والی غذائیت حاصل ہوجاتی ہے.لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ پھل کے جوس میں وٹامنز، منرلز اور فائبر نہیں بچتے.لہذا پھل کو ہمیشہ ثابت ہی کھائیں اور جوس پینے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبریں