11:15 am
 فائیو جی ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل پاکستان کی منزل قریب تر

فائیو جی ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل پاکستان کی منزل قریب تر

11:15 am

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فائیو جی ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل پاکستان کی منزل قریب تر ،پی ٹی اے نے 5جی ٹیکنالوجی اور متعلقہ سروسز کی آزمائش شروع کر دی۔ 31دسمبر 2019ء تک پورے پاکستان میں 4جی ٹیکنالوجی کو 5جی ٹیکنالوجی میں تبدیل کئے جانے کا امکان،روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی اے پاکستان میں آئی ٹی کی جدید ٹیکنالوجی کو تیزرفتاری سے اختیار کر رہا ہے۔ 5جی وائرلیس ٹیکنالوجی جیسی منزل کے حصول مستعدی خوداعتمادی اور صلاحیت کے ذریعے اب ڈیجیٹل پاکستان کی منزل کوئی دور نہیں ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی کے حوالے سے چینی سیلولر کمپنی نے
 
اس کامیابی سے فائیو جی کی آزمائش کی ہے اس سے مستقبل میں فائیو جی کے مزید فروغ کے امکانات موجود ہیں۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ٹیلی کام سیکٹر کا ریگولیٹر ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے۔

تازہ ترین خبریں