08:00 am
ہلدی اور دودھ کو ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے انسانی صحت پر کونسا زبردست اثر پڑتا ہے؟تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

ہلدی اور دودھ کو ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے انسانی صحت پر کونسا زبردست اثر پڑتا ہے؟تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

08:00 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہلدی اور دودھ انسانی صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہےکیا آپ جانتےہیں اس بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ اس درست طریقے سے مکس کیاجائے ورنہ اس کا وہ فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتا جو اس کا خاصہ ہے۔آئیے آپ کو اسے ٹھیک طریقے سے مکس کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ 1۔ایک انچ لمبی ہلدی کی سٹس لیں۔یاد رکھیں کہ پسی ہوئی ہلدی زیادہ فائدہ مند اس لئے نہیں ہوتی کہ پیستے ہوئے اسے بلند درجہ حرارت پر گرم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی افادیت کم ہوجاتی ہے جبکہ ملاوٹ کرنے
 
والے پاؤڈر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ 2۔تھوڑی سی کالی مرچ بھی پیس لیں۔سفید والی زیادہ بہتر ہے۔ 3۔ایک کپ دودھ اور ایک کپ پانی کو مکس کریں اور تمام اجزاءکو اس میں 20منٹ تک ابال لیں۔ 4۔اس کے بعد جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔اگر گلے میں درد ہوتو اس میں آدھا چمچ گھی ملا لیں اور نوش فرمائیں۔

تازہ ترین خبریں