10:23 am
اس آدمی نے مٹی کھود کر گڑھے میں کیلا اور انڈہ رکھا چند دنوں بعد وہاں کیا ہوا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اس آدمی نے مٹی کھود کر گڑھے میں کیلا اور انڈہ رکھا چند دنوں بعد وہاں کیا ہوا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

10:23 am

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں موجود ایک شخص جس نے اپنے گھر کی عقبی جانب سبزیوں کی کیاری بنا رکھی تھی وہاں ٹماٹر اگانے کا ارادہ کیا اور ٹماٹر کا پودا لگانے سے قبل اس نے 10فٹ گہرا گڑھا کھود کر اس میں ایک انـڈا اور کیلا رکھ کر اس کو 7فٹ تک مٹی سے بھر دیا اس کے بعد ٹماٹر کا پودا لگایا گیا۔ حیرت انگیز طور پر انڈے اور کیلے کو بطور کھاد استعمال کرنے پر اس جگہ لگائے گئے ٹماٹر کے پودوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس برطانوی شخص کا کہنا ہے کہ یہ اشیاءثابت رکھنے
 
کا یہ فائدہ ہے کہ جب ٹماٹر کی نشوونما ہوگی تو اس کی جڑیں کیلے کو مضبوطی سے پکڑنے کے ساتھ انڈے سے غذائیت پائیں گی۔انڈے کے چھلکے سے پودے کو کیلشیم ملے گا جس سے اس کی جڑیں مضبوط ہوں گی جس سے پودامضبوط ہوگا اور بیماری سے دور رہے گا۔اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی کھاد ہے جس سے پودے کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور اس کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔