06:56 pm
فیس بک نے چپکے سے ہمیشہ مفت کے الفاظ تبدیل کردیے

فیس بک نے چپکے سے ہمیشہ مفت کے الفاظ تبدیل کردیے

06:56 pm

نیویارک(آئی این پی)فیس بک کی ٹیگ لائن یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گیکی جگہ تیز اورآسان کر دیا گیا ہے۔دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ہوم پیج کے سلوگن میں خاموشی سے تبدیلی کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے فیس بک کی ٹیگ لائن تھی یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی تاکہ صارفین کو بتایا جاسکے کہ اس سائٹ کا صارف بننے پر کوئی خرچہ نہیں ہوگا۔
ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار اس کو بدل دیا گیا ہے بلکہ اسے انتہائی خاموشی سے 6 اور 7 اگست کے درمیان بدل کر اسے تیز اورآسان جیسا سلوگن دے دیا گیا ہے۔اس کی وجہ کیا ہے وہ یہ کمپنی نے نہیں بتائی مگر فیس بک نے اپنی روایتی سوچ کو ضرور خیرباد کہہ دیا ہے جو عرصے سے کہتی آئی ہے کہ یہ ویب سائٹ استعمال کے لیے بالکل مفت ہے اور اشتہارات ہی اس کا ذریعہ آمدنی ہیں۔

تازہ ترین خبریں