12:32 pm
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے زونگ ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کی پہلی5Gسروسز کا تجربہ کیا

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے زونگ ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کی پہلی5Gسروسز کا تجربہ کیا

12:32 pm

اسلام آباد (پ ر):خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن نے ملک کی معروف ٹیلی مواصلات کمپنی زونگ، چائنہ موبائل کی طرف سے پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی5Gسروسز کازونگ ہیڈ کوارٹر میں باضابطہ تجربہ کیا۔ زونگ ہیڈ کوارٹر میں 5Gسروسز ٹیسٹ کے علاوہ ڈاکٹر خالد مقبول نے جناب وانگ ہوا، چیر مین اینڈ سی ای او زونگ کے ہمراہ 5Gتجربہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔ اس سہولت مرکز پر جدید 5G سروسز کے استعمال کے متعلق سہولیات میسر ہیں ، جو کہ تابناک ڈیجیٹل فیوچر کی نوید دیتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی
 
کمیونیکیشن نے 5Gسروسز کے تجربات میں زبردست کامیابی پر زونگ کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے پاکستان کو چند ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جو کہ5Gسروسز کا استعمال کر رہے ہیں۔یہ پاکستان اور زونگ کمپنی دونوں کے لئے باعث افتخار ہے۔ 5Gسروسز کے کامیاب تجربہ کے ساتھ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت پاکستان کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کے حصول کے لئے بہت جلد ہم ملک کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضروریات5Gٹیکنالوجی کے ذریعے پوری کی جائیں گی، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا۔پاکستان میں سب سے پہلے4Gسروسزمتعارف کروانے کے بعد زونگ نے پاکستان میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے میں ہمیشہ سے سبقت لیے ہوئے ہے۔ ملک میں13ملین 4Gصارفین اور 11, 000فو ر جی سائٹس کے ساتھ زونگ ملک کا سب سے بڑے نیٹ ورک کا حامل ہے، اور پاکستان میں 5Gسروسز کا بھی کامیابی کے ساتھ تجربہ کر لیا ہے۔ کمپنی کا اپنے صارفین کے لئے فراہم کردہ انتہائی جدید سطور پر قائم خدمات اور حل کے نظام نے ملک بھر میں مواصلات کے ڈھانچے کو ایک نئی جہت بخشی ہے۔اس موقع پر چیر مین اور سی ای او وانگ ہوا نے کہا کہ زونگ پاکستان میں تکنیکی اور ڈیجیٹل ترقی کے لئے اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ برسرے پیکا ر ہے اور 5Gسروسز کو متعارف کرانا حکومت پاکستان کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ پاکستان میں5Gسروسز کے کامیاب تجربہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ زونگ ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار بخوبی نبھاہ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں5Gسروسز کی فراہمی اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان کے ایکو سسٹم کی ترقی کے لئے طویل المدتی عزم کے ساتھ بر سر پیکار ہے۔ ہماری سرمایہ کاری اس بات کی مظہر ہے کہ ہم پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔جدید ترین خطوط پر اسطوار بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے زونگ جدید ترین ڈیجیٹلائزیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ثابت قدمی کے ساتھ بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

احسن اقبال بھی جوتاکلب میں شامل،سابق وزیرداخلہ  کارکنوں سے بات چیت کرہی رہے تھے کہ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

احسن اقبال بھی جوتاکلب میں شامل،سابق وزیرداخلہ کارکنوں سے بات چیت کرہی رہے تھے کہ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل