01:57 pm
لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو بس یہ ایک کام کریں،نئی تحقیق میں اہم انکشاف

لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو بس یہ ایک کام کریں،نئی تحقیق میں اہم انکشاف

01:57 pm

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی میں کی گئی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسان اگر لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو مایوسی کی جگہ امید کو اپنے اندر پیدا کرلیں۔درحقیقت مثبت سوچ رکھنے والے افراد میں لمبی زندگی کا امکان زیادہ ہوتا ہے، جو 85 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ذہنی تنائو کو زیادہ اچھے طریقے سے قابو کرلیتے ہیں، ان کی جسمانی صحت بھی زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ایسے افراد زندگی کے مقصد کا تعین بھی
 
کرلیتے ہیں اور اس کے حصول پر یقین رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں ورزش کرنے اور صحت بخش غذا کے استعمال کرنے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 30 سال تک 70 ہزار سے زائد مردوں اور خواتین کا جائزہ لیا گیا اور زندگی کے بارے میں ان کے خیالات جاننے کے لیے سوالنامے بھروائے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی زندگی دیگر کے مقابلے میں 11 سے 15 فیصد طویل ہوسکتی ہے اور ان میں 85 ویں سالگرہ منانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔زیادہ مثبت سوچ رکھنے والی خواتین میں 85 ویں سالگرہ منانے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ مردوں میں یہ شرح 70 فیصد ہوتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ مختلف تحقیقی رپورٹس میں امراض کا خطرات بڑھانے والے عناصر کو دیکھا گیا ہے، مگر مثبت ذہنی عناصر پر توجہ نہیں دی جاتی کہ وہ صحت مند بڑھاپے پر کس حد تک اثرات مرتب کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرامیدی ایسا نفسیاتی اثاثہ ہے جو انسانی زندگی کو طویل کرسکتا ہے۔ان کے بقول تحقیق کے نتائج درمیانی عمر کے افراد کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ زیادہ پرامید ہونا سیکھیں۔اس سے قبل امریکا کی ہاوروڈ یونیورسٹی کی 80 سال سے جاری ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 6 چیزیں انسانی خوشی اور لمبی عمر پر اثرانداز ہوتی ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ 50 سال کی عمر سے پہلے سیگریٹ نوشی اور الکحل کے استعمال کے عادی ہوتے ہیں ان کا بڑھاپا صحت مند نہیں ہوتا، ایسے افراد میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل