06:22 pm
روبوٹ نے باقاعدہ پرواز کنٹرول کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا

کیلفورنیا(ویب ڈیسک)دنیا میں پہلی مرتبہ کسی روبوٹ نے باقاعدہ پرواز کنٹرول کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں بلکہ عین انسان کی طرح روبوٹ ہے جس کے لیے پائلٹ کی سیٹ نکالی گئی ہے اور اس روبوٹ کو وہاں نصب کیا گیا تھا۔یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں ہے بلکہ ایک باقاعدہ روبوٹ ہے جو روبوٹ آٹو پائلٹ کی طرح ہے۔ اس کا پورا نام ’روبو پائلٹ ان مینڈ ایئرکرافٹ کنورژن سسٹم‘ ہے جو باقاعدہ اپنی مصنوعی ٹانگوں سے ہوائی جہاز کا پیڈل دباتا ہے اور ہاتھوں سے اس کی اسٹک قابو کرتا ہے۔ اپنے کمپیوٹرائزڈ بصری سسٹم سے وہ طیارے میں لگے ڈائل،
میٹراوردیگراشیا کو دیکھتا ہے اور انہیں سمجھتا ہے۔یہ روبوٹ طیارے کو ٹیک آف کراتا ہے، فلائٹ منصوبے (پلان) کے مطابق سفر طے کرتا ہے اور کسی انسانی مدد کے بغیر طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارسکتا ہے۔ اس کے لیے انسانی پائلٹ کی نشت کو نکال کر اس پر پورا روبوٹ رکھا گیا ہے۔ ماہرین نے روبوٹ کو ایک ہوائی جہاز پر لگایا ہے اور اس کی کامیاب پرواز کے بعد اس نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن پریکٹکل ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔ روبوٹ نے اپنی پہلی پرواز امریکی ریاست یوٹاہ میں 9 اگست کو مکمل کی ہے۔ لیکن اس سے قبل ہی روبوٹ ایک حادثے سے بھی گزرچکا تھا۔اوپر کی تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ روبو پائلٹ کو 1968 سیسنا 206 طیارے پر نصب کرکے ابتدائی پروازیں کی گئی ہیں۔ یہ نظام ڈی زی وائے این ای ٹیکنالوجیز کمپنی نے تیار کیا ہے جس کی بدولت کسی بھی طیارے کو خودکار بنادیتا ہے۔ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع اور جنوبی کوریا نے بھی ایسے روبوٹ پائلٹ بنائے ہیں لیکن کوئی بھی روبوپائلٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔کمپنی کے مطابق روبوٹ پائلٹ سے سامان اٹھوانے، پرخطرعلاقوں اور جاسوسی کا کام لیا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ روبوٹ انسانی پروازوں کے لیے کسی طرح بھی آزمائش کے قابل نہیں۔

تازہ ترین خبریں

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

احسن اقبال بھی جوتاکلب میں شامل،سابق وزیرداخلہ  کارکنوں سے بات چیت کرہی رہے تھے کہ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل