02:30 pm
یوگنڈا میں ایبولا مرض میں مبتلا دو ہزار افراد ہلاک

یوگنڈا میں ایبولا مرض میں مبتلا دو ہزار افراد ہلاک

02:30 pm

کمپالا(آئی این پی ) یوگنڈا میں ایبولا کے مرض میں مبتلا ایک 9 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی ، گزشتہ سال ستمبر میں پھوٹنے والے اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔یوگنڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا تعلق پڑوسی ملک کانگو سے تھا جو اپنے والد کے ہمراہ سرحد عبور کرکے یوگنڈا پہنچی تھی۔ یوگنڈا کی وزارت صحت کے مطابق لڑکی کا ایبولا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
جس کے بعد سے اسے تنہائی میں رکھا جا رہا تھا۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اس کیس کے سامنے آنے کے بعد ان خبروں کو تقویت مل رہی ہے کہ یوگنڈا اور روانڈا میں ایبولا سرحد پار سے منتقل ہو رہا ہے۔ خطے میں واقع سرحدی علاقے غیر محفوظ ہیں اور متعدد افراد رات کے وقت سرحد عبور کر کے ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں