02:10 pm
ہمارے کھانوں میں کس ’خطرناک چیز‘ کے ذرات شامل ہوتے ہیں؟

ہمارے کھانوں میں کس ’خطرناک چیز‘ کے ذرات شامل ہوتے ہیں؟

02:10 pm

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوں کو پہلی مرتبہ اس بات کا سراغ ملا ہے کہ انسان غذا کے ساتھ معدے میں پلاسٹک کے معمولی ذرات بھی اتار لیتے ہیں۔ برطانیہ اور دیگر ممالک کے شہریوں پر کی گئی تحقیق کے دوران حاصل کیے گئے نمونوں میں پلاسٹک کے معمولی ذرات کی 9 مختلف اقسام پائی گئیں۔ ویب سائٹ ایم ایس این کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات انسانوں کے اندر مدافعتی نظام کو نقصان پہنچانے اور وائرس پھیلانے کا باعث ہوسکتے ہیں۔ اسکائی میڈیا کی جانب سے دو سال قبل پلاسٹک کے حوالے سے مہم اوشین
 
ریسکیو شروع کی تو اس حوالے سے خطرات کی تصدیق ہوئی جس کو اس لیے شروع کیا گیا تھا کہ پلاسٹک کے معمولی ذرات کھانے سے آبی حیات اور مچھلی کے خاتمے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے لیے حاصل کیے گئے نمونوں میں پائے گئے ذرات 50 اور 500 مائیکرومیٹر کے درمیان تھے جن میں سے عام اقسام میں پولی پروپیلین (پی پی) اور پولی تھیلین ٹیریفتھلیٹ (پی ای ٹی) شامل تھیں۔ سائنس دانوں کے مطابق نمونوں سے حاصل کیے گئے نتائج سے پتہ چلا کہ پیشاب میں پلاسٹک کے 10 گرام کے 20 معمولی ذرات پائے گئے۔ آسٹریا کی میڈیکل یونیورسٹی آف ویانا کے معروف محقق ڈاکٹر فلپ شوابے کا کہنا تھا کہ ‘تشویش یہ ہے کہ اس سے ہمارے لیے اور خاص کر معدے کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جانوروں میں پلاسٹک کی موجودگی کے حوالے سے تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ ذرات انتڑیوں میں پائے جاتے ہیں، پلاسٹک کے معمولی ذرات گردش خون میں شامل ہوسکتے ہیں، یہ ذرات نظام تنفس اور جگر تک بھی پہنچ سکتے ہیں’۔ ڈاکٹر فلپ شوابے نے کہا کہ ‘اب ہمیں انسان کے اندر بھی پلاسٹک کے ذرات کے شواہد مل چکے ہیں اور اس کے انسانی صحت پر اثرات کے حوالے سے جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے’۔ خیال رہے کہ تحقیق سے تاحال اس بات کا سراغ نہیں لگایا جاسکا کہ یہ پلاسٹک کے ذرات دراصل آتے کہاں سے ہیں۔ جن افراد پر تحقیق کی گئی وہ تمام پلاسٹک میں لپٹی ہوئی خوراک اور پینے کی چیزیں استعمال کرتے تھے، ان میں سے کوئی بھی سبزی خور نہیں تھا تاہم 6 افراد مچھلی کھاتے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں پیدا ہونے والے پلاسٹک کا 5 فیصد حصہ سمندر میں جا ملتا ہے ۔ جہاں یہ بتدریج پگھلنا شروع ہوتا ہے اور آبی حیات اس کو کھاتی اور ہضم کرلیتی ہیں۔ محقیقین نے خدشے کا اظہار کیا کہ خوراک کی پلاسٹک میں پیکنگ اور اشیا کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار سے پلاسٹک کے ذرات انسان کے اندر داخل ہوسکتے ہیں۔ جہاں اس تحقیق پر ماہرین کو تشویش ہے وہی کئی ماہرین اس کو زیادہ خطرناک نہیں سمجھتے ہیں اور ان کے مطابق یہ عمل ہوتا رہا ہے۔ یاک یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات پروفیسر الیسٹر بوکسل کا کہنا تھا کہ ‘میں ان نتائج سے حیران یا پریشان نہیں ہوں، پلاسٹک کے معمولی ذرات نلکے کے پانی، بوتل کے پانی، مچھلی مسل ٹشوز اور دیگر پینے کی اشیا میں شامل ہوتی ہیں’۔ خیال رہے کہ یہ تحقیق برطانیہ کے وزیر ماحولیات مائیکل گوف کی جانب سے حکومتی سطح پر پلاسٹک اسٹرا اور کاٹن بڈز کی تقسیم اور فروخت پر پابندی کے لیے مہم شروع کرنے کے لیے مشاورت کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

وفاقی وزیر توانائی متحدہ عرب امارت کے اقامہ ہولڈر نکلے ، پیپلز پارٹی نے اقامہ جاری کردیا 

وفاقی وزیر توانائی متحدہ عرب امارت کے اقامہ ہولڈر نکلے ، پیپلز پارٹی نے اقامہ جاری کردیا 

خیبر پختونخوا میں اربوں روپےکی گیس چوری کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں اربوں روپےکی گیس چوری کا انکشاف

بھارت کا مکروہ چہرہ ہمیشہ بے نقاب کیا اور کرتے رہینگے ۔۔ معید یوسف 

بھارت کا مکروہ چہرہ ہمیشہ بے نقاب کیا اور کرتے رہینگے ۔۔ معید یوسف