06:28 pm
گاڑی پرپاکستان آنیوالے غیرملکی جوڑے کوپڑوسی ملک میں گرفتارکرکے 10سال قیدکی سزاسنادی گئی

گاڑی پرپاکستان آنیوالے غیرملکی جوڑے کوپڑوسی ملک میں گرفتارکرکے 10سال قیدکی سزاسنادی گئی

06:28 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی حکام نے برٹش آسٹریلین بلاگراوراس کی برطانوی گرل فرینڈ کوتہران کے قریب غیرقانونی طورپرڈرون اڑانے کی وجہ سے گرفتارکرلیا۔ایرانی حکام کی جانب سے جوڑے کو10سال قیدکی سزاسنادی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بلڈنگ ڈیزائنرجولی کنگ کواس کے آسٹریلوی بوائے فرینڈ مارک فرکن کے ہمراہ تہران کے قریب ڈرون اڑانے کی وجہ سے گزشتہ دن گرفتارکرلیاگیاتھا
اب نہیں 10سال قیدکی سزاسنادی گئی ۔جوڑے کاخیال ہے کہ انہیں ڈرون اڑانے کالائسنس نہ ہونے کی وجہ سے گرفتارکیاگیاجبکہ ان کے اہل خانہ کاکہناتھاایرانی حکام نے صورت حال کاغلط اندازہ لگایا۔جوڑااپنی نوکری چھو ڑ کرگاڑی پردنیاکاسفرکرنے نکلاتھاانہوں نے اپنے سفرکی ابتداءآسٹریلیامیں ایک چھوٹے سے گھرسے کی تھی اوران کی منزل لندن تھی لیکن وہاں تک پہنچنے سے قبل ہی ان ہی انہیں گرفتارکرلیاگیا۔جوڑے نے اپنی آخری تصویرانسٹاگرام پرپوسٹ کی تھی جب وہ گلگت بلتستان میں تھے ،آسٹریلوی حکومت کاکہناہے کہ وہ اس معاملے میں ان کی مددکررہے ہیں۔