05:35 pm
ماہرین صحت نے بوتل سے پانی پینا چہرے کی جلد کےلئے ضرر رساں قرار دے دیا

ماہرین صحت نے بوتل سے پانی پینا چہرے کی جلد کےلئے ضرر رساں قرار دے دیا

05:35 pm

ویسے تو ڈھلتی عمر کے ساتھ چہرے پر جھریاںپڑ جانا ایک فطری امر ہے۔ تاہم چند عادات ایسی ہیں جنھوںنے حالیہ وقتوں نے رواج پاکر لوگوں کو وقت سے پہلے ہی بوڑھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان میں سے ایک بظاہر بڑی ہی عام سی عادت ہے جو نہ صرف ہمیں اپنے ارد گرد دیکھنے میں ملتی ہے بلکہ خود ہم بھی کسی حد تک اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ وہ عادت ہے فریج سے بوتل نکال کر اس سے پانی پینا۔
جدید ماہرین طب نے بوتل سے پانی پینے کے عمل کو چہرے کی جلد کےلئے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔ تحقیق کی روشنی میں ماہرین کہتے ہیں کہ بوتل کے تنگ منہ کی وجہ سے پانی پینے والے شخص کے چہرےکو غیر معمولی کھچائو کا سامنا رہتا ہے اور بوتل سے پانی پینے کو عادت بنا لینے والے شخص کے چہرے پرمسلسل کھچائو کی وجہ سے جھریا ں آجاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ وقت سے پہلے ہی زیادہ عمرکادکھائی دینے لگتا ہے۔ اس کی نسبت گلاس سے پانی پینا نہ صرف تکنیکی اعتبار سے زیادہ سہل ہے بلکہ چہرے پر بھی اس کے کوئی ضرر رساں اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔