08:42 am
ہوشیار خبردار! یہ میڈیسن ہرگزاستعمال نہ کریں ،دوران تحقیق گولیوں میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا نکل آئے، پاکستان بھر میں پابندی عائد

ہوشیار خبردار! یہ میڈیسن ہرگزاستعمال نہ کریں ،دوران تحقیق گولیوں میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا نکل آئے، پاکستان بھر میں پابندی عائد

08:42 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معدے کے امراض میں استعمال رینٹڈین دوا میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا کی موجودگی کا انکشاف ، جس کے بعد پاکستان میں ’زینٹک‘ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ادارے ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ Ranitidine نامی دوا میں ممکنہ طور پر کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکل پایا گیا ہے ،اس سلسلے میں زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں میں خطرناک اجزا کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔ یہ دوا لینے والے مریض زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں کا استعمال جا
 
ری رکھ سکتے ہیں اور جولوگ اپنی دوا تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے (رینیٹی ڈائن) ایچ سی ایل دوا پر عارضی پابندی عائد کردی۔واضح رہے پاکستان میں رینیٹی ڈائن دوا زینٹک کے نام سے فروخت کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں