05:59 pm
ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں G 4 سروسزکا آغاز

ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں G 4 سروسزکا آغاز

05:59 pm

اسلام آباد( آن لائن )ٹیلی نار پاکستان، گلگت بلتستان میں اپنیG 4 سروسز کے آغازکے ذریعے پاکستانی معاشرے کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو ڈیجیٹل مواصلات کے فوائد باہم پہنچانے کے لیے ٹیلی نار پاکستان نے گلگت اور اسکردو میں اپنی نیٹ ورک سائیٹس میں ریفارمزکے لیے اپنے جدید ترین سیٹلائٹ سلوشن کا استعمال کیا ہے۔گلگت بلتستان دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلہ میں واقعہ ہے اور اس کی جغرافیائی اور شدید موسمی صورتحال کے باعث یہاں فائبر آپٹک کی تنصیب ایک مشکل کام ہے۔ ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کیلئے گلگت بلتستان میں بنیادی طور پر روایتی VSAT سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ساتھ خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔متبادل کے طور پر ٹیلی نار پاکستان 4Gسروسز کی فراہمی کے لئے O3b سیٹلائٹ نیٹ ورک کو استعمال کر رہا ہے جو کہ متعدد سیٹلائٹس کا ایک جھرمٹ ہے
اور یہ زمین سے محض8 ہزار کلو میٹر کے فاصلے پرہے،جس کی کم بلندی تاخیر کو چار گنا کم کرنیکے ساتھ ساتھ مساوی طور پر طویل فاصلے کی فائبر ٹرانسمیشن فراہم کرتی ہے۔ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او اور ہیڈ آف ٹیلی نار ایمرجنگ ایشیا کلسٹر عرفان وہاب خان نے اس موقع پر کہا کہ اس تیز رفتار ڈیجیٹل دنیا میں جہاں اب رابطے ترقیکے لیے ضروری بن گئے ہیں، ٹیلی نار پاکستان تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ کے فوائد گلگت بلتستان کے عوام کو فراہم کرناخوش آئندہے جہاں روائتی ذرائع سے یہممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے اور پاکستان کے پسماندہ علاقوں اور معاشروں کو مربوط اور بااختیار بنانے کیلئے ہمارے پختہ عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو اس خطے میں خدمات کی فراہمی اور ان میں اضافہ جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ تیز رفتار رابطے کے اس دور میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلی، حافظ حفیظ الر حمن نے کہا، ہم ٹیلی نار پاکستان کو گلگت بلتستان میں 4G سروسز کے آغازپر مبارکباد دیتے ہیں، اور ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول کے سلسے میں ٹیلی نار پاکستان کی مسلسل کاوشوں کی تعریف بھی کرتے ہیں، ہم ایک ایسے مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی سماجی و اقتصادی ترقی کا بنیادی جز ہوگی، اور اگر ہم اس کے لیے تیار نہیں ہونگے تو ہم ترقی کی اس دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کا ICT سیکٹر اور خاص طور پر ٹیلی نار پاکستان جو اپنے بہترین اقدامات کے ذریعے پاکستانی معاشرے کو فعال بنانے اور ڈیجیٹل شمولیت کے قومی ایجنڈے پربھرپور انداز سے تعاون کر رہا ہے

تازہ ترین خبریں