06:01 am
پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ، سیارہ زحل پر نامیاتی مالیکیول دریافت

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ، سیارہ زحل پر نامیاتی مالیکیول دریافت

06:01 am

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستانی سائنسدان نے بڑا کارنامہ انجام دیدیا، سائنس دان ڈاکٹر نوزیر خواجہ کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم کو سیارہ زحل کے چاند پر ایسے مرکب ملے ہیں جن میں ایسے نامیاتی مالیکیول موجود ہیں جنہیں زندگی کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی نیچر‘‘ کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں موجود فری یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر نوزیر خواجہ کی قیادت میں زحل کے چاند اینسیلیڈس پر کاربن،
آکسیجن اور نائٹروجن گیسوں پر مشتمل چھوٹے نامیاتی مرکبات دریافت کیے ہیں جو حل ہو جاتے ہیں اور ان میں دوسرے مرکبات کے ساتھ تعامل کی صلاحیت بھی ہے۔پاکستانی تنظیم فلکیاتی ماہرِین حیاتیات کے سیکرٹری جنرل سیّد منیب علی کے مطابق مرکبات اینسیلیڈس کی گہرائیوں میں سے ایک سوراخ سے بھاپ کی شکل میں نکلتے پائے گئے ہیں جبکہ چاند پر موجود برف کے ذرات میں بھی ایسے مرکبات کی نشاندہی ہوئی تھی۔ نامیاتی (آرگینک) مرکبات کاربن پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔سیّد منیب علی کی طرف سے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سائنسدانوں کو ابھی تک اینسیلیڈس کے سمندر میں امائینو ایسڈ نہیں ملے لیکن زندگی کی موجودگی سے جڑے نامیاتی مرکبات کے اجزا ملنے سے عندیہ ملتا ہے کہ اینسیلیڈس ممکنہ طور پر انسانوں کے لیے قابل رہائش جگہ ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں