09:55 am
  ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے تیار کیا گیا خصوصی امریکی طیارہ ایک پرندے کی وجہ سے تباہ ہوگیا

ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے تیار کیا گیا خصوصی امریکی طیارہ ایک پرندے کی وجہ سے تباہ ہوگیا

09:55 am

انا پولس(نیوز ڈیسک ) ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے تیار کیا گیا خصوصی امریکی طیارہ ایک پرندے کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بوئنگ ای 6 بی مرکری نامی اس طیارے کا ایک انجن ریاست میری لینڈ میں پندہ ٹکرانے کے باعث تباہ ہوگیا۔یہ حادثہ پاٹوکسینٹ دریا کے پاس نیول ایئر اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں امریکا کو کم از کم 2 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
امریکی بحریہ کے فضائی وار فیئر سینٹر کے ایئر کرافٹ ڈویژن کے ترجمان ٹم باؤلے نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے کے انجن کو درست کردیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کس قسم کا پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین خبریں