09:39 am
چین میں باضابطہ طور پر 5 جی موبائل سروسز کو متعارف کرادیا گیا

چین میں باضابطہ طور پر 5 جی موبائل سروسز کو متعارف کرادیا گیا

09:39 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین میں باضابطہ طور پر 5 جی موبائل سروسز کو متعارف کرادیا گیا ہے بلکہ اس حوالے سے اس نے اہم اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔اس وقت امریکا، برطانیہ اور جنوبی کوریا میں 5 جی سروسز محدود مقامات پر صارفین کو دستیاب ہیں مگر چین نے اس معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے بڑے 5 جی نیٹ والے ملک کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔3 کمپنیوں چائنا موبائل، چائنا یونی کام اور چائنا ٹیلی کام کی جانب سے 5 جی سروسز کو صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے
اور 30 جی بی ڈیٹا 128 یوآن (28 سو پاکستانی روپے) جبکہ 300 جی بی ڈیٹا 599 یوآن (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے) میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 جی انٹرنیٹ کے ڈیٹا پلان کی قیمتیں بھی اس سے ملتی جلتی ہیں تو نئی نسل کے نیٹ ورک کو عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔چونکہ چین کی 3 بڑی موبائل آپریٹر کمپنیوں نے 5 جی سروسز کو متعارف کرایا ہے تو ملک بھر میں 86 ہزار بیس اسٹیشنز کی تنصیب ہوئی ہے اور 50 اہم ترین شہروں جیسے بیجنگ، شنگھائی اور دیگر میں یہ سروس صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبریں