10:33 pm
امریکی پابندیاں بھی چینی کمپنی ہواوے کاکچھ نہ بگاڑ سکیں ۔۔کمپنی کاایسااعلان جس سے گوگل سمیت تمام حریفوںکی نیندیں اڑ گئیں

بیجنگ (ویب ڈیسک )امریکی پابندیوں کے بعد چینی اسمارٹ فون کمپنی ہواوے نے گوگل اینڈرائڈ اور ایپل آئی او ایس کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم "ہارمنی او ایس" ڈویلپرز کے لیے لانچ کر دیا ہے تاہم اسمارٹ فونز پر اسے اگلے برس یعنی 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔شینزین میں ہونے والی اپنی ڈویلپرز کانفرنس کے دوران ہواوے نے کہا کہ یہ آپریٹنگ سسٹم آج سے اسمارٹ واچز ، کاروں اور ٹی وی کے ڈویلپرز کے لیے دستیاب ہے تاہم اسمارٹ فون ڈویلپرز کے لیے یہ آپریٹنگ سسٹم اس سال کے آخر میں لانچ کریا جائے گا۔یاد رہے کہ ہواوے نے 2019 میں امریکی کمپنی گوگل کے
اینڈرائڈ او ایس کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا نام "ہارمنی او ایس" رکھا گیا ہے۔ہواوے سربراہ رچرڈ یو کا کہنا ہے کہ اس آپرٹنگ سسٹم کی مختلف پلیٹ فارمز کام کرنے کی صلاحیت اسے گوگل اینڈرائڈ اور ایپل آئی او ایس سے منفرد بناتی ہے جب کہ یہ مکمل طور پر اوپن سورس ہو گا (یعنی کوئی بھی کمپنی یا ڈویلپر اس کے کوڈ کو استعمال کر سکے گا)۔انہوں نے ڈویلپرز سے کہا کہ آپ اپنی ایپس ڈویلپ کرکے تمام ڈیوائسز پر استعمال کر سکیں گے۔یاد رہے کہ گوگل کا اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم بھی اوپن سورس ہے لیکن اس میں گوگل کی کمرشل ایپس یعنی یوٹیوب اور پلے اسٹور دستیاب نہیں ہوتے۔ یہ اینڈرائڈ سسٹم اس وقت ایمازون فائر ٹیبلٹس اور ہواوے کے P40 pro plus اسمارٹ فون میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ہواوے کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم کو لانچ کرنے کی بنیادی وجہ امریکا کی جانب سے ہواوے پر عائد پابندیاں ہیں جس کی وجہ سے گوگل اپنی سروسز ہواوے کو نہیں دے سکتا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ہواوے کے ہارمنی او ایس میں اینڈرائڈ کے مقابلے کیا فائدے صارفین کو ملیں گے۔

تازہ ترین خبریں

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز