10:34 pm
آنے والے کچھ ہفتوں میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو گا ، مگر کیسے ؟ وارننگ جاری کر دی گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی نے ایک تحقیق میں خیال ظاہر کیا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح معتدل رہی مگر آنے والے مہینوں میں جب ہوائیں سرد ہوں گی تو اس وبا کی بڑی لہر سامنے آسکتی ہے۔تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر ایڈم کپلین نے کہا کہ گرم موسم نے وبائی اثرات کی ابتدا کا کام کیا تھا مگر خزاں اور سرما کے دوران ہمیں طوفانی لہر کا سامنا ہوسکتا ہے اور اسے کنٹرول کرنا پہلے سے زیادہ مشکل ہوگا۔تحقیق کے نتائج اتنے چونکا دینے والے تھے کہ ڈاکٹر ایڈم کپلین نے غیرمعمولی طور پر اس کے نتائج
ظاہر کردیئے جبکہ تحقیق تاحال ایک طبی جریدے کے پاس اشاعت کے لیے نظرثانی کے عمل سے گزر رہی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کے نتیجے میں پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے مگر محققین کا کہنا تھا کہ کیسز سردیوں میں اوپر جاسکتے ہیں اہے اس وقت کچھ پابندیوں کا اطلاق ہی کیوں نہ ہو۔سیزنل بیماری بننے کا خیال نیا نہیں، فلو، عام نزلہ زکام اور دیگر کورونا وائرس سے جڑی بیماریوں کی شرح گرم مہینوں میں کم رہتی ہے مگر سردیوں میں کیسز بڑھ جاتے ہیں۔دیگر تحقیقی رپورٹس یا ماڈلز میں بھی اس خیال پر کام کیا گیا ہے۔میری لینڈ یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی اور پرنسٹن یونیورسٹی کی جانب سے الگ الگ تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا کہ درجہ حرات میں تبدیلی سے وائرس کے اثرات میں کسی حد تک تبدیلیاں آسکتی ہیں۔جریدے جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں میری لینڈ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ یہ نیا کورونا وائرس کسی سیزنل نظام تنفس کے وائرس جیسے رویے کا اظہار کرتا ہے، اور درجہ حرارت اور نمی کی سطح کے ساتھ پھیلتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ