06:19 pm
کورونا کی دوسری لہر، عوام ہوجائے تیار۔۔دوبارہ ملک گیرلاک ڈاؤن پر غور

کورونا کی دوسری لہر، عوام ہوجائے تیار۔۔دوبارہ ملک گیرلاک ڈاؤن پر غور

06:19 pm

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے کورونا کیسز کی دوسری لہر کے پیش نظر دوبارہ ملک گیر لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک نے میڈیا بریفنگ کے دوران برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا۔برطانوی سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے خلاف آخری آپشن کے طور پر ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم سیکرٹری صحت نے اس پر بات کرنے سے انکار کیا کہ اب ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران برطانیہ کو کس طرح بند کیا جائے گا۔ انہوں نے
کہا کہ عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے جو ضروری ہوا حکومت وہ کرے گی اور وائرس پر قابو پانے کے لیے پہلی لائن یہ ہے کہ ہر شہری سماجی فاصلے کی پالیسی پر عمل کرے۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ ملک کا کنٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم اچھے طریقے سے کام کررہا ہے، وائرس کی روک تھام کے لیے دوسری لائن مقامی لاک ڈاؤنز ہیں جب کہ آخری لائن ملک گیر ایکشن ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے لیکن اس عالمگیر وبا کی انتہائی مشکل صورتحال میں عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے جو ضروری ہوگا ہم وہی کریں گے۔ میٹ ہینکوک نے مزید کہا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن ایسی چیز نہیں جسے ہم اپنی حکمت عملی سے نکال دیں لیکن یہ ایسا بھی نہیں کہ ہم اسے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ یہ دفاع کی آخری لائن ہے کیونکہ اس وقت ملک کو ایک بار پھر متحدہ ہونے اور اس سنجیدہ چیلنج کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کہ وائرس پھیل رہا ہے۔ برطانوی سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نہ صرف کیس بڑھ رہے ہیں بلکہ اسپتال میں لوگوں کے مرنے کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، اس لیے ملک گیر لاک ڈاؤن آخری لائن ہے مگر ہم قومی سطح کے لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرکے مقامی ایکشن چاہتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے شمال مشرقی علاقوں میں نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جب کہ برطانیہ کی 65 ملین کی آبادی میں اب بھی 11 ملین سے زائد افراد مقامی طور پر نافذ کی گئی پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں جن میں برمنگھم، مانچسٹر، شمال مشرق، لانرکشرے اور لیسٹر کے علاقے کے شہری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے اور 41 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی