09:58 pm
کرونا سے بھی زیادہ خطرناک وبا، سے متعلق ماہرین نے خبردار کر دیا

جنیوا(ویب ڈیسک)کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک وبا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے خبردار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کا سامنا کرنے کے باوجود ہم مجموعی طور پر کسی بھی اگلی عالمی وبا کے لیے بالکل تیار نہیں اور یہ بات اگلی کسی بھی وبا کو زیادہ خطرناک بنا سکتی ہے۔گلوبل پریپیئر ڈنیس مانیٹرنگ بورڈ (جی پی ایم بی) کی رپورٹ میں کرونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے پوری دنیا میں کیے جانے والے اقدامات کو ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین نے ابتدائی
دنوں میں خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس کی بیماری بہت جلد عالمی وبا بن سکتی ہے لیکن اس کے باوجود بیشتر ملکوں نے اس تنبیہ کو نظر انداز کیے رکھا یہاں تک کہ ان ملکوں میں کرونا کا پھیلاؤ قابو سے باہر ہوگیا۔ماہرین نے کہا کہ اگر یہی رویہ رہا تو اگلی کوئی بھی عالمی وبا کرونا کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ گلوبل پریپیئر ڈنیس مانیٹرنگ بورڈ (جی پی ایم بی) عالمی ادارہ صحت کے ماتحت ادارہ ہے۔اس ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کا عنوان اے ورلڈ ان ڈس آرڈر ( بے ترتیب دنیا) ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی دوسری رپورٹ ہے جبکہ اس سلسلے کی پہلی رپورٹ گزشتہ سال منظر عام پر آئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات میں معاملات طے ہوگئے،عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا،اسمبلیاں توڑنے کاامکان کم

خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کردیا

ووٹ کی تبدیلی صرف چند منٹوں میں، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی