10:04 pm
نامورموبائل کمپنی سام سانگ نے پاکستان میں قیمتیں کم کردیں نیافون خریدنےپرکتنے ہزارروپےکی بچت ہوگی

نامورموبائل کمپنی سام سانگ نے پاکستان میں قیمتیں کم کردیں نیافون خریدنےپرکتنے ہزارروپےکی بچت ہوگی

10:04 pm

سام سنگ نے پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سام سنگ کی جانب سے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 51، گلیکسی اے 11، گلیکسی اے 10 ایس اور گلیکسی ایم 11 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق گلیکسی اے 51 کے کے 6 جی بی ریم والا ورژن اب 53 ہزار 999 روپے کی بجائے 49 ہزار 999
روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت 57 ہزار 999 روپے کی بجائے 54 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے۔یعنی دونوں ورژن میں 3 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔گلیکسی اے 51 میں 6.5 انچ کا انفٹنی او سپر امولیڈ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کا اپنا ایکسینوس 9611 پراسیسر اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا ایپ ہے جن میں سے ایک 48 میگا پکسل، دوسرا 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر، تیسرا 5 میگا پکسل میکرو کیمرا اور چوتھا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔اس فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہےاسی طرح گلیکسی اے 11 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 18 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔یہ بنیادی طور پر کمپنی کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں 1.8 گیگا ہرٹز پراسیسر، 6.4 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔یہ فون 4000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ، ایل ٹی ای، جی پی ایس، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔اس فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا بھی موجود ہے جن کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش دی گئی ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر بیک پر موجود ہے۔گلیکسی اے 10 ایس کی قیمت 3 ہزار روپے کمی سے اب 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔اس فون میں 6.2 انچ ٹی ایف ٹی ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج اور ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود دی گئی ہے۔4000 ایم اے ایچ بیٹری، 13 اور 2 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل بیک کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جبہ فرنٹ پر نوچ ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔گلیکسی ایم 11 کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 27 ہزار 999 روپے کی بجائے 24 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔اس فون میں 1.8 گیگا ہرٹز پراسیسر، 6.4 انچ ای ڈی پلس ڈسپلے، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا بھی موجود ہے، جبکہ فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جو پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے

تازہ ترین خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جاں بحق ہوگئے

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

خورشید قصور کےبھائی بیرسٹر عمر قصوری کا انتقال ہو گیا

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

نومنتخب وزیرخزانہ کے گرد گھیرا تنگ ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

سینئر صحافی سلیم صافی کے گھر کہرام مچ گیا۔۔۔ انتہائی بری خبر

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

محکمہ انسداد دہشتگردی کے 11سرکاری پستول غائب ہوگئے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

جائداد کا تنازع ۔۔۔ خوفناک لڑائی ۔۔۔۔ کتنی جانیں گئی؟؟ ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کنواروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ کراچی میں شادی ہالز کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

رمیز راجہ کے متعلق اہم خبر ۔۔ آخر کار سول ایویشن اتھارٹی نے اجازت دے ہی دی ۔۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی استعفوں کا معاملہ ۔۔۔۔ پرویز خٹک کے گھر خوشیاں آنے والی ہے ۔۔ انتہائی اہم خبر