09:49 pm
دوسرے ملک کی اجنبی زبان سے پریشان افرادکے لیے بڑی خوشخبری

دوسرے ملک کی اجنبی زبان سے پریشان افرادکے لیے بڑی خوشخبری

09:49 pm

عالمی وبا کورونا وائرس کے اس دور میں جاپانی کمپنی نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو سماجی فاصلے کے وقت آپ کی آواز کو بڑھانے اور آٹھ زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے، آئیے اس خصوصی ماسک کے بارے میں تفصیلی معلومات جانتے ہیں۔گزشتہ کئی ماہ سے پوری دنیا میں کورونا وائرس کے نام سے ایک عالمی وبا پھیلی ہوئی ہے اور اس سے بچنے کے لیے فیس ماسک لگانا لازمی ہے ۔اس ضمن میں ایک جاپانی کمپنی نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو سماجی فاصلے کے وقت آپ کی آواز کو بڑھانے اور آٹھ زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔یہ ماسک ایک ایپ کے ذریعے کام کرتا ہے اور اگر آپ کچھ
کہہ رہے ہیں تو یہ اس کا ترجمہ کئی زبانوں میں کرسکتا ہے اور اگر کوئی سماجی فاصلے کی وجہ سے اپنی آواز دوسرے تک پہنچانے سے قاصر ہے تو ماسک ایک لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آپ کی آواز کو بڑھا سکتا ہے۔ اس طرح سماجی فاصلہ اور گفتگو میں آسانی کے لیے اب یہ ماسک مدد گار ثابت ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس ماسک میں سامنے کی جانب سانس لینے کے لیے سوراخ بنائے گئے ہیں۔ ان سوراخ کا اصل کام تر جمہ کرنا اور آپ کی آواز کو بڑھا کر پیش کرنا ہے۔ اس کو پلاسٹک اور سلیکون سے بنایا گیا ہے۔ اس ماسک میں ایک جدید ترین مائیکرو چِپ نصب ہے جو پہننے والے کے اسمارٹ فون سے بلیو ٹوتھ یا وائی فائی سے جُڑ سکتی ہے۔اس طرح آپ ہسپانوی، فرانسیسی، چینی، کوریائی، ویت نامی، انڈونیشیائی، انگریزی اور جاپانی زبانوں میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔ ان آٹھوں زبانوں کو ایک دوسرے میں ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔ پہلے یہ کمپنی صرف ایک مترجم آلہ بنانا چاہتی تھی لیکن کوویڈ 19 آنے کے بعد اسے فیس ماسک میں تبدیل کردیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مترجم ماسک ایسے سیاحوں کے لیے بنایا گیا ہے جو ائیرپورٹ پر زبان نہ جاننے کی وجہ سے مشکلات کے شکار ہوتے ہیں یا پھر کسی دوسرے ملک کی اجنبی زبان سے پریشان ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ