03:54 pm
خوبانی

خوبانی

03:54 pm

یہ موسم گرما کا ایک لذیذ،شیریں تر اور مرغوب پھل ہے۔ جیسے فارسی زبان میں لفظ’خوباں‘ حسین اور خوبصورتی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اصل میں یہ پھل فارس میں پیدا ہوا اور ایران کے قرب و جوار میں بڑی جسامت والی خوبانی آج بھی شوق سے کھائی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں اس کا جام،جیلی،خوبانی کا میٹھا خاص طور پر کسٹرڈ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔پاکستانی علاقوں ہنزہ اور آزاد کشمیر اس کے وطن ہیں جہاں سے پورے ملک میں خوبانی سپلائی ہوتی ہے۔خوبانی کے طبی فوائددوران خون کی باقاعدگی سے جسم تندرست رہتا ہے۔ امراض قلب سے محفوظ رہنے کے لئے موسم کے دیگر پھلوں کے ساتھ ساتھ خوبانی کھانا بھی مفید ہوتا ہے ۔اگر کسی کا بلڈ پریشر کم ہوا ہو ا سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔
 
خون کی روانی کے لئے خوبانی کی خاص صفت مانع تکسیدی ہونا ہے۔ یہ خون کے جوش کو کم کرنے والا پھل ہے۔ خارش اور گرمی دانوں میں بھی اکسیر ہے۔ بواسیر خونی یا بادی مسے ہو جانے کی صورت میں یہ پھل کھانے سے جلن کم ہونے لگتی ہے۔ ویسے تو یہ آم کا موسم ہے اور لوگ پھلوں کے اس بادشاہ کے استقبال کی کچھ اس لگن سے تیاری کرتے ہیں کہ پھر دن ہو یا رات آم ہی مختلف شکلوں میں کھاتے ہیں۔ آپ ایک وقت خوبانی کے لئے بھی مخصوص کیجئے۔ یہ خون کی کمی بھی دور کرنے والا پھل ہے۔اس میں قدرتی فولاد موجود ہے۔ ماں بننے والی خواتین کو ناشتے میں بھی دو دانے خوبانی کے کھا لینے مفید ہوتے ہیں اور اگر فولاد کی کمی سے سانس رکتی ہو،نیند کا غلبہ رہتا ہو،درد سر اور تھکن رہتی ہو تو بھی خوبانی کھانے سے آرام ملتا ہے۔ 35گرام خوبانی میں شامل اجزاء چکنائی 0.3فیصد نشاستہ 11.6فیصد کیلشیم 20ملی گرام فولاد 202ملی گرام کیلوریز 23فیصد پروٹین 1.0فیصد معدنیات 0.7فیصد فاسفورس 25ملی گرام وٹامنA 3600ملی گرام وٹامنC 6.0ملی گرام کورونا وائرس کے اس دور میں قوت مدافعت بڑھانے کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ آپ ادویات یعنی سپلیمنٹ کی شکل میں فولاد یا وٹامن C لیتے ہیں اور اگر اس کے ساتھ ساتھ چند دانے خوبانی کے بھی کھالیں تو یہ قدرتی غذا آپ کو توانا رکھے گی۔قبض کے دائمی مریضوں کو بھی ادویات کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ چند دانے کھانے سے کچھ دیرپہلے خوبانی کھا لیں تو اس ام الامراض سے نجات مل جاتی ہے۔ اس کا استعمال پیٹ کا بھاری پن اور گیس میں بھی افاقہ دیتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں اور جلن کے لئے خوبانی کے درخت کے پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان پتوں کا جوشاندہ (قہوہ) تیار کرکے پینے سے یہ جلن ختم ہو جاتی ہے اور پیٹ کے کیڑے بھی نکل جاتے ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے احتیاط بتائی جاتی ہے کہ وہ صرف چکھنے کی حد تک خوبانی کا استعمال کریں۔

تازہ ترین خبریں

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان