03:57 pm
گاجر

گاجر

03:57 pm

برصغیر کی مشہورترین سبزی ہے۔ تاثیر کے لحاظ سے گرم تر ہے۔ بظاہر جتنی کم خرچ باطنی طور پر اتنی ہی مفید قدرت نے گاجر میں ایسے عناصر رکھ دیئے ہیں کہ اگر انسان انہیں استعمال میں لائے تو اس کی نشوونما اور امراض کا مقابلہ کرنے قوت میں پیدا ہو جائے۔ گاجر کا رس پینا مفید ہے ۔ گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو غذائیت سے بھرپور بھی ہے اور ہر انسان اس کی قوت خرید بھی رکھتا ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بہت زیادہ مہنگی سبزیوں یا پھلوں میں ہی زیادہ طاقت اور توانائی ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں بعض ایسی سبزیاں بھی ہیں جن کی قیمت نہایت مناسب ہے۔ مگر ان کے غذائی اجزاء بہت قیمتی ہیں ایسی ہی ایک سبزی گاجر بھی ہے۔ مگر ہم اس کے فوائد سے مکمل طور پر نا واقف ہیں اس مضمون کو غور سے پڑھیے تب آپ کو معلوم ہو گا کہ گاجر کے ذریعے ہم اپنے جسم کو کتنی قوت اور توانائی فراہم کر سکتے ہیں۔ گاجر ایک مشہور جڑ ہے۔ اس ذائقہ دار جڑ کو ہم کچا بھی کھاتے ہیں اور یہ پکا کر بھی کھائی جاتی ہے اور بطور دوا بھی کھایا جاتا ہے۔ بصارت کی تیزی اگر گاجر بکثرت کھائی جائے تو بصارت تیز ہوتی ہے۔ پتھری اور یرقان کا خاتمہ مثانے‘گردے کی پتھری کے لئے گاجر بہت مفید ہے اسے کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور گردے اور مثانے کی پتھری ٹوٹ کر خارج ہو جاتی ہے۔ گاجر کا جوس پینے سے یرقان ختم ہوتا ہے۔ جسم کی نشوونما نئی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ گاجر میں نشاستہ‘شکر‘فولاد‘چونا‘فاسفورس‘نمکیات پائے جاتے ہیں۔ جو بہترین انداز میں جسم کی نشوونما کرتے ہیں اور جسم کو مضبوط بناتے ہیں۔ دل و دماغ کی تیزی گاجر دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے کیونکہ اس میں تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ یہ بدن کو طاقتور اور فربہ بنانے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ دل کی کمزوری اور دھڑکن کے لئے خاص طور پر مفید ہے۔ دل کو مضبوط بنانے کے لئے خاص طور پر اس کا مربہ بہت مفید ہے۔ آنکھوں کی حفاظت ہماری آنکھوں کے لئے گاجر اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ گاجر میں حیاتین الف‘ب اور ج پائے جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بینائی کو قوت دیتی ہے۔ نظر کی کمزوری میں کثرت سے گاجر کھانے سے بینائی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان