11:06 am
سام سانگ اورآئی فون سوچتے رہ گئے  وہ نیافون جس نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا

سام سانگ اورآئی فون سوچتے رہ گئے وہ نیافون جس نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا

11:06 am

چینی کمپنی زی ٹی ای پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس دنیا کا پہلا بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے اسمارٹ فون یکم ستمبر کو متعارف کرارہی ہے جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے جو کمپنی کی جانب سے ہی جاری کی گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بغیر فرنٹ کیمرے کے فون کی اسکرین کیسی ہوگی۔ایکسون 2 فائیو جی نامی فون کی یہ جھلک یا خاکے زی ٹی ای کے موبائل ڈیوائسز ڈویژن کے صدر نائی فی
نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر شیئر کیے گئے۔اوپر موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فون کی فرنٹ اسکرین پر کوئی ہول پنچ یا نوچ موجود نہیں اور مکمل بیزل لیس اسکرین نظر آرہی ہے۔نائی فی نے ایک اور تصویر بھی ویبو پر شیئر کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیر کیمرے کی اسکرین پاور آن ہونے پر کیسی نظر آتی ہے۔پاور آن ہونے پر صحیح معنوں پر اندازہ ہوتا ہے کہ فون میں کسی قسم کے بیزل نہیں، بس نیچے ایک پتلی سی لکیر نظر آرہی ہے۔زی ٹی ای پہلی کمپنی
نہیں جو ڈسپلے کے اندر نصب کیمرے پر مبنی فون پر کام کررہی ہے۔اوپو اور شیاؤمی کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی پر کام کیا جاارہا ہے مگر ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ کیمرے اس طرح کام کریں گے جیسے دیگر فونز کے سیلفی کیمرے کام کرتے ہیں۔لیکس کے مطابق زی ٹی ای ایکسون 20 میں اسکرین کے اندر چھپا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ بیک پر 64 اور 8 میگا پکسل کیمروں کے ساتھ 2، دو میگا پکسل کے 2 سنسرز دیئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 2.4 گیاہرٹز پراسیسر،6، 8 اور 12 جی بی ریم ، 64، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج جبکہ 4120 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔فون کی قیمت فی الحال بتانا مشکل ہے
تاہم زی ٹی ای کی ڈیوائسز دیگر کمپنیں کے مقابلے سستی ہوتی ہیں۔زی ٹی ای کی جانب سے اس اعلان کے ساتھ ساتھ ایک اور چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے بھی آل اسکرین فنگرپرنٹ سنسر ٹیکنالوجی اور انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون کی رپورٹ بھی سامنے آئی۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے