12:24 pm
آپ ٹانگوں کے درمیان ’’تکیہ“ رکھ کر سوتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانئے ایسا کرنا کیوں ضروری ہے

آپ ٹانگوں کے درمیان ’’تکیہ“ رکھ کر سوتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانئے ایسا کرنا کیوں ضروری ہے

12:24 pm

سر کے نیچے تکیہ رکھ کر سونا تو عام سی بات ہے ، لیکن کیا آپ ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھ کے سوتے ہیں؟ اگر نہیں تو جانئے ایسا کرنا کیوں ضروری ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ انسان کے بستر پر 2 تکئے تو لازمی موجود ہونے چاہئیں، ایک تکیہ سر کے نیچے اور ایک تکیہ دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھنے کیلئے موجود ہونا چاہئے ۔ اس سے کیا فوائد حاصل ہوں گے، ہماری ویب کے قارئین اس مضمون کے ذریعے جان سکیں گے۔ خون کی گردش بہتر ہوتی ہے : ٹانگوں
کے درمیان تکیہ رکھنے سے سب سے پہلا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون کی گردش بہتر رہتی ہے۔ تکیہ رکھنے سے خون کی رگوں اور نالیوں پر ایک پریشر سا بن جاتا ہے ، جس کی وجہ سے تمام اعضا تک خون کی گردش کا عمل تیزی سے ہوتا ہے ۔ جس سے وہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں، جب اعضا اچھے انداز میں کام کرتے ہیں تو اس سے لوگوں کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔ رگوں کے پھول جانے کا درد کم : اکثر لوگوں کی رگیں پھول جاتی ہیں ، یا دوسرے
لفظوں میں انہیں varicose vein pain ہوتا ہے۔ ایسے لوگ رات کو سونے سے قبل اگر ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھ کر سونا شروع کردیں تو رگوں کے پھول جانے کی وجہ سے ہونے والے درد میں افاقہ ہوتا ہے اور درد میں کمی آجاتی ہے ۔ خراٹوں میں کمی : ماہرین کا کہناہے کہ وہ لوگ جو زیادہ خراٹے لیتے ہیں ، انہیں ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھ کر سونا چاہئے ، کیونکہ سونے کے دوران ان کے کولہے اور کمر پر پریشر نہیں پڑتا اور ان کے سونے کی پوزیشن بہتر ہوجاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے خراٹے لینے میں بھی کمی ہوتی دیکھی گئی ہے ۔ گھٹنوں پر دباؤ کم: اگر ٹانگوں کے درمیان تکیہ رکھ کر سویا جائے تو اس سے گھٹنوں پر دباؤ نہیں پڑتا ،
جس کی وجہ سے صبح اٹھنے کے بعد آپ کو گھٹنوں میں درد بھی محسوس نہیں ہوتا ، اکثر لوگ صبح اٹھنے کے بعد گھٹنوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں، اس کی ایک وجہ گھٹنوں پر دباؤ پڑنا ہوتا ہے، تاہم اگر گھٹنوں کے درمیان تکیہ رکھ کر سوئیں گے تو اس مسئلے سے چھٹکارہ مل جائے گا ۔ ریڑھ کی ہڈی کو آرام: غلط انداز سے سونے سے ریڑھ کی ہڈی، کمر میں درد جیسے مسائل دیکھنے میں آتے ہیں ۔ لوگ 8 گھنٹے تک ایک ہی پوزیشن میں سوتے ہیں تو ان کے کمر میں درد ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں انہیں ٹانگوں کے درمیان تکئے کو رکھ کر سونا چاہئے ۔ کیونکہ اس سے ریڑھ کی ہڈی اپنی اصل جگہ موجود رہتی ہے اور اس پر، پریشر نہیں پڑتا ۔ اس طرح ریڑھ
کی ہڈی، کمر، گھٹنوں اور کولہے کی ہڈیوں کو آرام ملے گا اور صبح اٹھنے کے بعد آپ کو کمر میں درد محسوس نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو