07:39 pm
انسانوں کی طرح باتیں کرنے والی حیران کن مچھلی

انسانوں کی طرح باتیں کرنے والی حیران کن مچھلی

07:39 pm


 لندن(ویب ڈیسک ) بغیر رکے مسلسل بولے جانا ویسے بھی اچھا نہیں ہوتا اور اب ایک مچھلی میں بھی یہی آداب پائے گئے ہیں۔ یہ مچھلی گفتگو کے دوران وقفے لیتی ہے لیکن اپنا پیغام بجلی کی بدولت ہی پہنچاتی ہے۔قدرت کے کارخانے میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ مینڈک اور پرندے بھی گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بات چیت میں کے درمیان وقفہ یا خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ اسی طرح مورمائرڈ یا ایلیفنٹ (ہاتھی) مچھلی بجلی کے ہلکے کمزور جھماکوں سے ایک دوسرے
کو اپنا پیغام پہنچاتی ہے۔یہ مچھلیاں میٹھے پانی میں رہتی ہیں اور اس کا حیاتیاتی نام Brienomyrus brachyistius ہے۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ یہ بجلی کے لگاتار سگنل کی بوچھاڑ کے درمیان وقفہ لیتی ہے اور مکمل خاموش ہوجاتی ہے۔ پھر یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے لیکن جب مچھلیاں اکیلی ہوتی ہیں تو وہ بجلی کے جھماکے کم خارج کرتی ہے اور وقفہ بھی نہیں لیتیں۔ماہرین کے مطابق جب مچھلیاں ایک دوسرے سے رابطہ کرتی ہیں تو پہلے ایک مچھلی بجلی کے جھماکے خارج کرکے خاموش ہوجاتی ہیں اور اس کے بعد دوسری اپنی بجلی بھری زبان کھولتی ہے۔ اس دوران انسانوں کی طرح چپ رہا جاتا ہے جو ایک حیرت انگیز امر ہے۔اسی طرح ایک اور قسم کی مچھلی جمنوٹیفورمس بھی نر سے ملاپ کے وقت عین اسی طرح گفتگو کرتی ہے۔ ماہرین نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ فیل مچھلی خاموشی کے بعد بجلی کے جھماکے خارج کرنے میں زیادہ مستعد ہوتی ہے اور اس عمل میں اسے آسانی ہوتی ہے۔ماہرین نے ایک جوڑا مچھلی کا لیا اور اس میں سے ایک مچھلی کی مصنوعی طور پر بجلی کی سرگرمی کو روک کراسے خاموش کرایا گیا، تو اسی وقت دوسری (بات کرنے والی) مچھلی کی دماغی سرگرمی بڑھنے لگی۔ عین اسی طرح کا رویہ ہم انسان بھی اختیار کرتے ہیں۔اس طرح نہ صرف مچھلیوں کے درمیان مکالمہ ہوتا ہے بلکہ خاموش رہ کر وہ بجلی کے سگنل سے ایک دوسرے کو توجہ سے سنتی بھی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

امریکی ریاست ورجینیا کےاسکول میں فائرنگ ،2 طالبعلم زخمی

امریکی ریاست ورجینیا کےاسکول میں فائرنگ ،2 طالبعلم زخمی

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری