10:42 am
خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

10:42 am

شمالی کوریا (نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کو ماضی میں بھی سنگین قسم کے قحط کا سامنا رہا ہے اور اب وہاں کے رہنما کم جونگ ان نے آنے والے دنوں میں کھانے کی شدید قلت کا انتباہ دیا ہے۔اس انتہائی خفیہ ملک سے قابل اعتماد معلومات حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔مگر ہم شمالی کوریا میں خوراک کی صورتحال کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور اس سال یہ صورتحال اتنی خراب ہونے کا خدشہ کیوں ہے؟خوراک کی قلت کے واضح اشاروں میں سے ایک بنیادی 
کھانے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔شمالی کوریا کے اندر سے اپنے رابطوں کے ذریعے معلومات اکٹھا کرنے والی این کے ڈیلی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں ایک کلو مکئی (مکئی) کی قیمت تیزی سے بڑھ کر 3137 ون (تقریباً 2 ڈالر کے برابر) ہوگئی۔ایشیا پریس ویب سائٹ (جو ملک میں سمگل ہونے والے فون پر شمالی کوریائی باشندوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہے) کے مطابق، جون کے وسط میں قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوا۔شمالی کوریائی باشندے چاول کے مقابلے میں مکئی کو کم پسند کرتے ہیں، لیکن یہی زیادہ کھائی جاتی ہے کیونکہ یہ سستی ہے۔دریں اثنا دارالحکومت پیانگ یانگ میں ایک کلو چاول کی قیمت دسمبر 2020 کے بعد اب سب سے زیادہ ہے لیکن قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔شمالی کوریا کے ماہر بینجمن سلبرسٹین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی قیمتوں پر نظر رکھنا معاشی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ بہتر اعداد و شمار فراہم کرتا ہے کیونکہ بیشتر شمالی کوریائی باشندے اپنا کھانا اور دیگر ضروری سامان مارکیٹ سے خریدتے ہیں۔’ریاست صرف بیوروکریسی کے ملازمین کو خوراک کا نسبتاً تھوڑا سا حصہ فراہم کرتی ہے۔‘بیشتر گھرانوں کے لیے ریاست کی جانب سے مہیا کردہ راشن میں گزراہ ممکن نہیں ہوتا اور بڑے شہروں سے دور رہنے والوں کو مزید مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگ زیادہ خوراک حاصل کرنے کے لیے گلی محلوں میں قائم غیر رسمی مارکیٹوں پر انحصار کرتے ہیں۔’شدید موسم سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے‘غذائی قلت سے متعلق انتباہ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے پچھلے سال کی فصل پر طوفان اور سیلاب کے اثرات کا حوالہ دیا۔پیرس میں قائم زرعی نگرانی کرنے والی تنظیم جی ای جی او ایل کے مطابق، 1981 کے بعد اپریل سے ستمبر 2020 تک شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔جزیرہ نما کوریا طوفانوں کی زد میں آ گیا تھا، جن میں تین ایسے شدید طوفان شامل تھے جو اگست اور ستمبر میں دو ہفتوں کے اندر اندر زمین سرکنے کا باعث بنے، ان دنوں میں چاول اور مکئی کی کٹائی شروع ہوتی ہے۔جون کے آخر تک خوراک کی کمی ہوسکتی ہے، کیونکہ حکومت کے پاس موجود میں موسمِ خزاں کی پچھلی فصلوں کا ذخیرہ کم ہونے لگتا ہے، خاص طور پر اگر فصل کی کٹائی متاثر ہوئی ہو۔اگست کے شروع میں آنے والا ٹائفون ہاگوپیٹ ان چند طوفانوں میں سے ایک تھا جس سے ہونے والے نقصانات کے متعلق سرکاری میڈیا نے تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے 40000 ہیکٹر (100000 ایکڑ) فصلیں اگانے والی زمین اور 16680 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔بعد میں آنے والے طوفانوں کے متعلق سرکاری میڈیا زیادہ معلومات دینے سے گریز کرتا آیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم

کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم