07:54 pm
ٹھوس مدافعتی ردعمل برقرار۔۔۔جس جس نے بھی امریکی کورونا ویکسین لگوائی ہے وہ یہ خبر لازمی پڑھے!

ٹھوس مدافعتی ردعمل برقرار۔۔۔جس جس نے بھی امریکی کورونا ویکسین لگوائی ہے وہ یہ خبر لازمی پڑھے!

07:54 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خلاف مختلف ویکسینز استعمال کی جارہی ہیں، حال ہی میں ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ موڈرنا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسینز جسم میں 8 ماہ بعد بھی ٹھوس مدافعتی ردعمل برقرار رکھتی ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ موڈرنا، فائزر / بائیو این ٹیک اور جانسن
اینڈ جانسن کووڈ 19 ویکسینز استعمال کرنے والے افراد میں 8 ماہ بعد بھی ٹھوس مدافعتی ردعمل موجود ہوتا ہے۔طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع تحقیق میں تینوں ویکسینز استعمال کرنے والے افراد کے خون کے نمونوں میں بیماری کے خلاف مدافعت کے مخصوص عناصر کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تینوں ویکسینز سے بیماری کی سنگین شدت سے ٹھوس اور دیرپا تحفظ جسم کو ملتا ہے۔مگر تحقیق میں ویکسینز سے اینٹی باڈیز بننے کے عمل میں فرق کا عندیہ بھی ملا، فائزر اور موڈرنا سے اینٹی باڈیز کی شرح بہت تیزی سے بڑھتی اور کم ہوتی ہے جبکہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین سے اینٹی باڈیز کم ترین سطح سے شروع ہوتی ہیں مگر وقت کے ساتھ ان میں زیادہ استحکام آتا ہے۔تحقیق کے مطابق 8 ماہ بعد تینوں ویکسینز کا اینٹی باڈی ردعمل موازنے کے قابل ہوتا ہے۔خیال رہے کہ موڈرنا اور فائزر میں ایک ہی قسم کی ٹیکنالوجی ایم آر این اے پر انحصار کیا گیا ہے جبکہ جانسن اینڈ جانسن میں مختلف ٹیکنالوجی وائرل ویکٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔یہ دونوں ٹیکنالوجیز مختلف اقسام کے مدافعتی ردعمل کا باعث بنتی ہیں۔تحقیق میں صرف اینٹی باڈیز ہی نہیں بلکہ ٹی سیلز کا بھی براہ راست موازنہ کیا گیا، ٹی سیلز مدافعتی نظام کا بہت اہم حصہ ہوتے ہیں اور اینٹی باڈیز کی سطح میں کمی کے بعد بھی ان سے دیرپا تحفظ ملنے کا امکان ہوتا ہے۔تحقیق میں شامل 31 افراد نے فائزر، 22 نے موڈرنا جبکہ 8 نے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا استعمال کیا تھا۔محققین نے بتایا کہ ایم آر این اے ویکسینز کا اینٹی باڈی ردعمل 6 ماہ بعد تیزی سے کم ہوتا ہے اور 8 ماہ کے عرصے میں مزید گھٹ جاتا ہے جبکہ سنگل ڈوز جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا ابتدائی اینٹی باڈی ردعمل کم ہوتا ہے مگر یہ ردعمل وقت کے ساتھ بڑھتا ہے اور اس میں کمی کے شواہد نہیں ملے۔انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ موڈرنا ویکسین کا اینٹی باڈی ردعمل فائزر کے مقابلے میں زیادہ اور دیرپا ہوتا ہے۔مجموعی طور پر تینوں ویکسینز سے کورونا کی مختلف اقسام کے خلاف مدافعتی ردعمل پیدا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل