07:12 pm
سرد موسم میں کیسے گرتےہوئے بالوں کو گرنے سے بچایا جائے؟۔۔۔طبی ماہرین کی نئی اور حیران کن تحقیق سامنے آگئی!

سرد موسم میں کیسے گرتےہوئے بالوں کو گرنے سے بچایا جائے؟۔۔۔طبی ماہرین کی نئی اور حیران کن تحقیق سامنے آگئی!

07:12 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )موسم سرما کی آمد آمد ہے ایسے موسم مرد و خواتین کو اکثر بال گرنے، روکھے ہونے اور بالوں میں خشکی کی شکایات درپیش ہوتی ہے جس سے وہ چھٹکارا پانے کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔ہم اپنے قارئین کو سرد و خشک موسم میں بال گرنے سے روکنے اور روکھے بالوں کو سیدھا کرنے کا طریقہ بتائے گا۔رپورٹ کے مطابق سردیوں میں لوگوں کی اکثر تعداد نہانے کے لیے
گرم پانی کا استعمال کرتی ہے اور اس وجہ سے بھی بالوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔ہیئر ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ سردی میں خنکی زیادہ ہوتی ہے، ہمیں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کھانا پینا اور موسم کی کن چیزوں کی وجہ سے بالوں میں خشکی پیدا ہوتی ہے اور گرنے اور کس وجہ سے بالوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایکسپرٹس کا کہنا تھا کہ وٹامن ای کا استعمال بالوں کی چمک کو بڑھاتا ہے اس کے علاوہ بالوں کی نیرشمنٹ (تیل لگانا) ضروری ہے، تیل سے بالوں کو بھرنا نہیں ہے اور تیل کو لگاکر سونا بھی نہیں ہے 30 سے 35 منٹ میں بالوں کو دھو لیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی کے دانے انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں، ان کی افادیت نا صرف طب بلکہ سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت شدہ ہے، کلونجی کا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوطی اور نمی فراہم کرتا ہے، کلونجی کے نیم گرم تیل سے اگر بالوں کی جڑوں میں مساج کیا جائے تو بال مضبوط، لمبے گھنے اور ملائم ہو جاتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کلونجی کے تیل میں چند اجزا کا اضافہ کر لیا جائے تو یہ جھڑتے بالوں کا بہترین علاج ثابت ہوتا ہے۔کلونجی کے تیل کو فارمولا تیل بنانے کا طریقہ:کلونجی کے تیل میں کلونجی کے ہم وزن سرسوں اور زیتون کا تیل شامل کریں اور پھر آدھی مقدار میں بادام اور ناریل کا تیل بھی ملالیں۔تمام اجزا سے حاصل کردہ تیل اچھی طرح مکس کرنے کے بعد دو سے تین چمچ کلونجی شامل کرکے کانچ کی بوتل میں ڈال لیں اور روزانہ تیز دھوپ کی تپش میں رکھیں اور شام ہوتے ہی چھاؤں میں منتقل کردیں۔یہ عمل ایک ہفتے تک دوہرانا ہے، اس کے بعد تیل کو ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کریں اور حیران کن نتائج پائیں۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے