07:13 pm
نمک کی زیادتی سے ہونے والے نقصانات۔۔۔طبی ماہرین نے خبردار کردیا

نمک کی زیادتی سے ہونے والے نقصانات۔۔۔طبی ماہرین نے خبردار کردیا

07:13 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نمک ہمارے کھانے کا لازمی جزو ہے لیکن ماہرین کے مطابق نمک کو معتدل مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہے، اس کا زیادہ استعمال بہت سے نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق دن بھر میں 2300 ملی گرام (ایک کھانے کا چمچ) نمک ہی استعمال کرنا چاہیئے، تاہم بیشتر افراد زیادہ مقدار میں نمک جزو بدن بناتے
ہیں اور اس کے نتیجے میں فشار خون سمیت سنگین طبی مسائل وقت کے ساتھ ابھرنے لگتے ہیں۔معتدل مقدار میں نمک کا استعمال مسلز کو سکون پہنچانے اور لچک برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ منرلز اور پانی کے درمیان توازن بھی قائم کرتا ہے۔اس کے برعکس غذا میں زیادہ نمک کا استعمال جسم کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔اگر آپ روز مرہ کی بنیاد پر زیادہ مقدار میں نمک استعمال کرتے ہیں تو آپ کو درج ذیل مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔پیٹ پھولنا: پیٹ پھولنا اور گیس بہت زیادہ نمک کے استعمال کا سب سے عام مختصر المدت اثر ہے، نمک جسم میں پانی کے اجتماع میں مدد فراہم کرتا ہے تو زیادہ نمک کے نتیجے میں زیادہ سیال جمع ہونے لگتا ہے، سینڈوچ، پیزا یا دیگر نمکین غذاؤں میں نمک بہت زیادہ ہوتا ہے۔بلڈ پریشر بڑھنا: ویسے تو ہائی بلڈ پریشر کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر ان میں ایک نمایاں وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال ہے، بلڈ پریشر کی سطح میں تبدیلی گردوں پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے، بہت زیادہ نمک کے استعمال سے اضافی سیال کا اخراج بہت مشکل ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں بھی بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔سوجن ہونا: جسم کے مختلف حصوں کا سوج جانا بھی بہت زیادہ نمک کے استعمال کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ چہرے، ہاتھوں، پیروں اور ٹخنوں کے سوجنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر آپ کو معمول سے زیادہ سوجن کا سامنا ہو تو غور کریں کہ غذا میں زیادہ نمک تو استعمال نہیں کر رہے۔پیاس میں اضافہ: اگر آپ کو بہت زیادہ پیاس لگ رہی ہے تو یہ بھی نشانی ہے کہ آپ نے بہت زیادہ نمک جزو بدن بنایا ہے۔ زیادہ نمک کے استعمال سے ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ جسم خلیات سے پانی کو کھینچ لیتا ہے اور بہت زیادہ پیاس لگنے لگتی ہے۔پانی پینے سے نمک کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے اور خلیات تازہ دم ہوجاتے ہیں۔وزن میں اضافہ: جب جسم میں پانی جمع ہوتا ہے تو جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے، اگر چند دن یا ایک ہفتے میں اچانک کئی کلو وزن بڑھ گیا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔بے سکون نیند: سونے سے پہلے غذا کے ذریعے نمک کا زیادہ استعمال بے خوابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس کی مختلف علامات ہوتی ہیں جیسے بے آرام نیند، رات کو اکثر جاگ جانا یا صبح جاگنے پر تھکاوٹ کا احساس ہونا وغیرہ۔کمزوری محسوس ہونا: جب خون میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو تو خلیات سے پانی کا اخراج ہوتا ہے اس کا نتیجہ معمول سے زیادہ کمزوری محسوس ہونے کی شکل میں نکلتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

 مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب  کر لیا  گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل