06:46 pm
اس ٹکیہ کے بعد سرنج کی ضرورت نہیں، انجکشن سے خوفزدہ افراد کے لیےبڑی خبرآگئی

اس ٹکیہ کے بعد سرنج کی ضرورت نہیں، انجکشن سے خوفزدہ افراد کے لیےبڑی خبرآگئی

06:46 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلوی ماہرین نے ایک ایسی چیز پر کام شروع کردیا ہے جس کے بعد مستقبل میں سرنج کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بالخصوص کرونا ویکسیین کے لیے سرنج کے متبادل کے طور پر ’جلدی ٹکیہ‘ (اسکن پیچز) پر کام شروع کردیا ہے جو سرنج کی طرح تکلیف دہ نہیں ہوں گے۔تحقیقی ماہرین نے پیچز بنانے کے
لیے کوششوں کو تیز کردیا ہے، جس کے بعد مستقبل میں دوا جسم میں داخل کرنے کے لیے انجکشن کی ضرورت پیش نہیں آئی گی۔اسکن پیچز کیسے کام کریں گے؟اسکن پیچز یا جلدی ٹکیہ کی مدد سے دوا کو جسم میں داخل کیا جائے گا، جیسے ابھی سرنج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس ٹکیہ کو جب کھال جسم کے مخصوص حصوں جیسے ہتھیلی، بازو پر رکھا جائے گا تو جلد پر موجود سوراخوں کے ذریعے دوا جسم میں داخل ہوجائے گی۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اسکن پیچز کے بعد کلینکس اور اسپتالوں میں بچوں اور بڑوں کا سرنج سے خوف ختم ہوجائے گا اور کوئی جسم میں دوا داخل کروانے کے لیے خوفزدہ نہیں ہوگا۔ماہرین کے بتایا کہ اسکن پیچز کے لیے ٹرانسپورٹ اور ذخیرہ کرنے کے لیے کم درجہ حرارت کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، یعنی اسے انجکشن سے زیادہ آسانی سے محفوط کیا جاسکے گا۔سائنس ایڈوانسز کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکن پیچز پر تجربات کیے جارہے ہیں، کلینیکل ٹرائلز کے بعد اسے منظوری کے لیے ڈبلیو ایچ او کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ماہرین نے ان ٹکیوں کی آزمائش کے لیے چوہوں کا انتخاب کیا اور ان کو دو حصوں میں تقسیم کر کے کچھ کو پیچ جبکہ بعض کو سرنج کے ذریعے انجکشن لگائے گیے۔جن پر پیچ کا استعمال ہوا ان کے مدافعتی نظام نے اعلیٰ سطح کی اینٹی باڈیز پیدا کیے۔کوئنز یونیورسٹی کے پروفیسر اور وبائی امراض کے ماہر ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ’ویکسین یا انجکشن عام طور پر پٹھوں میں لگایا جاتا ہے، ادویات کے خلاف پٹھوں کے ٹشوز میں زیادہ مدافعتی خلیے نہیں ہوتے۔ڈیوڈ ملر کا مزید کہنا تھا کہ پیچز کا استعمال بہت ہی آسان ہے اور اس کے لیے اعلیٰ تربیت یافتہ طبی عملے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ان پیچز کا استعمال جلد پر ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں استعمال ہونے والا پیچ آسٹریلوی کمپنی ویکساس نے بنایا ہے۔دو امریکی کمپنیاں بھی اس قسم کے پیچز پر کام کر رہی ہیں، انسانوں پر اس کا تجربہ آئندہ سال اپریل میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟