08:25 pm
تازہ اور بہترین مچھلی کیسے خریدنی ہے؟ یہ باتیں ضرور یاد رکھیں!

تازہ اور بہترین مچھلی کیسے خریدنی ہے؟ یہ باتیں ضرور یاد رکھیں!

08:25 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مچھلی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ان غذاؤں میں شامل ہے جو بہت صحت مند کہلاتی ہیں، یہ ایک ایسی غذا ہے جو لگ بھگ ہر ایک انسان کو ہی پسند ہوتی ہے، اب چاہے تل کر کھائیں یا سالن یا کسی اور شکل میں تناول فرمائیں۔ایسے دور میں جب پھل، سبزیاں، گوشت اور بعض دیگر غذائیں غیر قدرتی طریقہ سے پیدا کی جارہی ہیں، مچھلی کی افادیت
اور بھی بڑھ گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ماہرین صحت مچھلی کے گوشت کو دیگر جانوروں کے گوشت سے اعلیٰ اور بہتر قرار دیتے ہیں اور سب سےاچھا اور مکمل کھانا وہی ہے جس میں مچھلی بھی شامل ہو۔مچھلی کا گوشت بہت مزیدار اور صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے مگر جب پکانے کے لیے مچھلی خریدی جائے تو آپ کو کیسے علم ہوگا کہ وہ کھانے کے لیے بہتر اور تازہ ہے؟آسان الفاظ میں کیسے اپنے سامنے رکھے ڈھیر میں سے کھانے کے لیے اچھی مچھلی کو کیسے منتخب کیاجائے، تو یہ اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔ بس چند عام چیزوں کا خیال رکھنا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اکثر افراد کو مچھلی کی بو پسند نہیں ہوتی مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ جو مچھلی کھارہے ہیں وہ تازہ ہے یا نہیں۔اچھی مچھلی کی بو زیادہ بری نہیں ہوتی بلکہ معتدل ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں اگر بہت بری بو آرہی ہے تویہ پہلی نشانی ہے کہ یہ مچھلی باسی ہے یا کیمیکلز سے محفوظ کی گئی ہے، ایسی بو اکثر اسے پکانے کے بعدبھی برقرار رہنے کا امکان ہوتا ہے۔جی ہاں واقعی مچھلی کی آنکھیں جھوٹ نہیں بولتی، یہ سننے میں تو عجیب لگ سکتا ہے مگر حقیقت ہے۔ مچھلی خریدے ہوئے اس کی آنکھوں کو دیکھیں۔تازہ مچھلی کی آنکھیں کلیئر، چمکدار اور پوری ہوتی ہیں، جبکہ ان میں دھندلا پن اس چیز کی علامت ہے کہ اسے وہاں رکھے بہت دیر ہوچکی ہے اور وہ باسی یا خراب ہے۔ تازہ مچھلی کا جسم اندر اور باہر سے ٹھوس یامستحکم ہوتی ہے، جلد میں چمک ہوتی ہے۔جب انگلی سے جسم کو دبایا جائے تو اندر جانے والا حصہ اسپرنگ کی طرح واپس اصل شکل میں آجاتا ہے جبکہ جلد بھی ڈھیلی نہیں ہوتی۔ اس کے مقابلے میں باسی مچھلی کی رنگت مدھم ہوتی ہے اور گوشت نرم اور پلپلا ہوتاہے۔جب مچھلی خریدنے لگے تو دیکھیں کہ اس کا رنگ ماند نہ ہو، آنکھوں میں سفید لیئر نہ ہو جبکہ گلپھڑے اور دم فریش ہو۔یہ بھی یقینی بنائیں کہ اس کا جسم ہلکا سا پھسلن والا ہو اور گوشت کی رنگت بدلی ہوئی نہ ہو۔ تازہ مچھلی کے گوشت کا رنگ شوخ گلابی رنگ کا ہوتا ہے اور اس کے ٹکڑے کرتے ہوئے خون بھی خارج ہوتا ہے۔مچھلی کے گلپھڑے صاف اور شوخ سرخ رنگ کے ہونے چاہئے، مچھلی عمر بڑھنے سے گلپھڑے کا رنگ مدھم اور بھورا ہونے لگتا ہے، جبکہ ان میں بو واضح علامت ہے کہ یہ مچھلی کھانے کے لائق نہیں۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟