08:26 pm
وہ عام عادتیں جو آپ کے دل کیلئے نقصان کا باعث ہیں۔۔۔طبی ماہرین کی نئی تحقیق میں حیران کن انکشافات

وہ عام عادتیں جو آپ کے دل کیلئے نقصان کا باعث ہیں۔۔۔طبی ماہرین کی نئی تحقیق میں حیران کن انکشافات

08:26 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دل کی بیماریوں کی اہم وجوہات میں غیر صحت بخش خوراک، ورزش سے جی چرانا ،ذیا بطیس، ہائی بلڈ پریشر اور سگریٹ نوشی شامل ہیں اس کی علامات میں سینے میں شدید درد کی کیفیت ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ درد پورے جسم تک پھیلنے لگتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات
میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جوانتہائی قابل تشویشناک بات ہے۔امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں جس کے دوران دل کے پٹھوں، والو یا دھڑکن میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔خون کی شریانوں میں مسائل جیسے ان کا اکڑنا، ناقص غذا، جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور تمباکو نوشی کو امراض قلب کی عام وجوہات سمجھا جاتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔ مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ چند بظاہر بے ضرر عادات بھی دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا:کیا آپ ورزش کرتے ہیں؟ زبردست! مگر اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ ضرور مسئلے کا باعث ہے۔ درحقیقت آپ کو پورا دن جسمانی طور پر متحرک رہ کر گزارنا چاہیے، چاہے کچھ وقت کی چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔اگر آپ ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں زیادہ وقت ڈیسک پر کام کرتے ہوئے گزرتا ہے تو ہر گھنٹے بعدمعمولی چہل قدمی خون کی گردش کو بڑھاتی ہے، چاہے آپ کمرے سے باہر نکل کر واپیس ہی کیوں نہ آئے یہ فائدہ ہوتا ہے۔اپنی عمر کو کم سمجھنا:اپنے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے درمیانی عمر کا انتظار مت کریں، ورزش، صحت بخش غذا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کے نمبروں پر نظر رکھیں۔غذا کا خیال نہ رکھنا:اگر سبزیاں کھانا مشکل لگتا ہے تو بہتر ہے کہ زیتون کے تیل، گریوں، پھل، اناج، مچھلی، انڈے وغیرہ کااستعمال دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ ان میں صحت کے لیے مفید چکنائی، فائبر اور غذائی اجزاء ہیں اور ان کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے۔اپنی صحت پر نظر نہ رکھنا:کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ آپ کا کولیسٹرول لیول کیا ہے؟ بلڈ پریشر کیا ہے؟ کوئی اندازہ نہیں تو یہ خطرناک ہے۔یہ ایسے خاموش قاتل ہیں جو ہوسکتا ہے کہ جان لیوا حد تک زیادہ ہوں مگر آپ کو علم ہی نہ ہو، تو اپنا تحفظ کریں۔ 20سال کی عمر کے بعد سے ان دونوں کے ہر سال یا 2 سال بعد ٹیسٹ یقینی بنائیں۔کمر کی پیمائش نہ کرنا:توند کی چربی دل کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے تو کمر کی پیمائش ہر چند ماہ کرنا عادت بنالیں۔ اگر خواتین کی کمر کا حجم 35 انچ جبکہ مردوں کا 40 انچ سے زیادہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔اس کے لیے چربی گھلانے کے لیے کام کریں، درحقیقت جسمانی وزن میں معمولی کمی بھی دل کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔مزاج پر توجہ نہ دینا:جب آپ مایوسی محسوس کررہے ہوں تو ایسے کام کرنا مشکل ہوتا ہے جو آپ کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں جیسے ورزش۔ اگر چند ہفتوں سے زیادہ یہ کیفیت طاری رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں جن کے مشورے سے تھراپی، ورزش اور ادویات (اگر ضرورت ہو تو) سے ذہنی صحت بہتر ہوسکتی ہے جس سے اپنا خیال رکھنے کے لیے توانائی بڑھتی ہے۔ارگرد لوگوں کے سگریٹ کا دھواں نظرانداز کرنا:ویسے تو تمباکو نوشی بھی دل اور خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے، مگر ان کے ارگرد موجود افراد کو بھی اس کا دھواں نقصان پہنچا سکتا ہے۔نیند کے دورانیے کا خیال نہ رکھنا:ایک تحقیق کے دوران لوگوں کو 88 گھنٹے تک سونے نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر اوپر گیا جو کہ کوئی زیادہ حیران کن امر نہیں تھا مگر جب ان افراد کو ہر رات صرف 4 گھنٹے تک سونے کی اجازت دی گئی تو دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ گئی جبکہ ایسے پروٹین کا ذخیرہ جسم میں ہونے لگا جو امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے