07:22 pm
دنیا کا سب سے بڑا آلو اُگانے کا دعویٰ۔۔۔شعبہ زراعت سے بڑی خبر

دنیا کا سب سے بڑا آلو اُگانے کا دعویٰ۔۔۔شعبہ زراعت سے بڑی خبر

07:22 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آپ نے دنیا میں بہت ساری چیزیں ایسی دیکھی ہوں گی جن کا سائزعام سائز سے بہت بڑا ہوتا ہے اور اسے دیکھ کر آپ کا منہ حیرت سے کھلا رہ گیا ہوگا۔ آج ہم ایک ایسی ہی ایک اور چیز آپکو دکھائیں گے جسے دیکھ کر آپ کو خوشگوار حیرت ہوگی۔نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیتی باڑی کرنے والے میاں بیوی نے دنیا کا سب سے بڑا آلو اُگانے کا دعویٰ کیا
ہے ان کا کہنا ہے اس آلو نے پچھلے آلو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں کسان کے کھیتوں سے ساڑھے17 پاؤنڈ بڑا آلو برآمد ہوا ہے اور یہ جوڑا اب انتظار کر رہا ہے کہ ان کے آلو کو دنیا کا سب سے بڑا آلو قرار دیا جائے۔چھوٹے سے کھیتوں کے مالک جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے فارم میں زمین کے اندر کسی بڑی سی چیز کا معلوم ہوا تو انہوں ںے کھدال کے ذریعے کھود کر اسے باہر نکالا تو یہ ساڑھے 17 پاؤنڈ کا تھا جسے دیکھ کر وہ خود بھی حیران رہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اپنے گودام میں رکھے ترازو سے آلو کا وزن کیا تو یہ تقریباً 7 کلو 9 سو گرام تھا۔ اتنے بڑے آلو کے چرچے دور دور تک پھیل گئے ہیں جبکہ آلو کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ لے جانے کے لیے ایک چھوٹی سے گاڑی بھی بنائی گئی ہے۔کریگ براؤن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس آلو کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر بھی شیئر کی جسے لوگوں کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہو گئی ہے۔اس حوالے سے کریگ کا کہنا تھا کہ وہ باغبانی کے لیے کوئی خفیہ طریقہ استعمال نہیں کرتے بلکہ گائے کی کھاد اور بھوسے کو بطور کھاد استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں سے آلو برآمد ہوا ہے وہاں اب کھیرے کی کاشت کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج سب سے بڑا آلو 2011 میں برطانیہ سے نکالا گیا تھا۔ جس کا وزن پانچ کلو گرام تھا۔دونوں نے جب زیرِ زمین مٹی میں پھنسی اس چیز کو باہر نکالنے فوراً اس جگہ کی کھدائی شروع کی تو انہیں ایک عجیب و غریب سی شکل کی چیز نظر آئی جسے انہوں نے باہر نکال کر کانٹے والے چمچے کی مدد سے اس کی تھوڑی سے سطح کُھرچ کر اسے چکھا۔ جیسے ہی انہوں نے زمین سے نکلنے والی اس چیز کو چکھا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ تو ایک آلو ہے۔ڈونا کریگ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا کہ یہ بہت بڑا تھا اور دکھنے میں بہت عجیب سا تھا۔ کیوی جوڑے کے مطابق اس آلو کا وزن 7 کلو 900 گرام ہے، جو ایک چھوٹے کتے کے برابر ہے اور شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہو سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 30 اگست کو آلو دریافت ہونے کے بعد جوڑے کا آلو کا چھوٹا سا فارم مقبول ہوگیا۔ انہوں نے اس آلو کا نام پوٹیٹو ڈوگ’ رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم کولن اور ڈونا کریگ نے آلو کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ایک چھوٹی کارٹ بھی بنا رکھی ہے اور وہ اسے اپنے ساتھ باہر لے کر بھی جاتے ہیں جس سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے آلو کا گنیز ورلڈ ریکارڈ برطانیہ کے پاس ہے، یہ ریکارڈ سال 2011 میں درج کیا گیا تھا۔ برطانیہ میں ملنے والی آلو کا وزن 5 کلو تھا۔ نیوزی لینڈ کے جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی ڈوگ کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست درج کر رکھی ہے اور وہ ان کے جواب کے منتظر ہیں۔آلو کی حفاظت سے متعلق ان کا کہنا تھا وہ آلو کو اپنے ساتھ باہر لے کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ خشک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا وزن بھی کھو رہا ہے جب کہ اس میں پھپھوندی بھی لگنا شروع ہو گئی ہے۔ وہ اسے صاف کرنے کے بعد فریزر میں رکھتے ہیں تا کہ یہ خراب نہ ہو۔

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا